Bharat Express DD Free Dish

Holi 2026: ہولی پر آج دہلی میٹرو کا نصف دن کا بریک، میٹرو سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر، جانئے پوری تفصیل

میٹرو انتظامیہ کے مطابق، یہ فیصلہ تہوار کے دوران اضافی احتیاط کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔ ہولی کے دن عوامی مقامات پربھیڑ اوررنگوں کی وجہ سے افراتفری کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ہولی کے دن میٹرو مسافروں کے لئے یہ خبر جاننا ضروری ہے۔

نئی دہلی: آج ہولی کے موقع پردارالحکومت دہلی میں میٹرو سے سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے مسافروں کے لئے اہم اطلاع ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ سبھی کاریڈور اورایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر صبح سے دوپہر 2:30 بجے تک ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ دوپہر 2:30 بجے کے بعد ٹرمنل اسٹیشنوں سے پہلی ٹرین روانہ ہوگی۔

سیکورٹی اور بھیڑکنٹرول بنی وجہ

میٹرو انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ تہوار کے دوران اضافی احتیاط برتنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔ ہولی کے دن عوامی مقامات پر بھیڑاوررنگوں کی وجہ سے افراتفری کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں اسٹیشنوں اورٹرینوں میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے صبح کی خدمات کو غیرمستقل طورپر روکا گیا ہے۔ آج ہولی کے دن کسی بھی لائن پرصبح میٹرو دستیاب نہیں رہے گی۔ دوپہر2:30 بجے سے سبھی روٹس پرایک ساتھ سروس شروع کی جائیں گی۔ یہ سسٹم صرف ہولی کے دن نافذ رہے گا اور اسی دن شام سے روٹین ٹائم ٹیبل کے مطابق آپریٹنگ جاری رہے گی۔

دوپہر کے بعد سے معمول کا ٹائم ٹیبل

دوپہربعد میٹرو پوری طرح مستقل شیڈول پرلوٹ آئے گی اوررات کی آخری ٹرین تک خدمات جاری رہیں گی۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح کے وقت سفر کا پلان نہ بنائیں اور ضرورت پڑنے پر بس، آٹویا پرائیویٹ گاڑی کا متبادل اپنائیں۔ ڈی ایم آرسی کے پرنسپل ایگزیکٹیوڈائریکٹرانوج دیال نے واضح کیا کہ یہ تبدیلی صرف ایک دن کے لئے ہے۔ 5 مارچ سے میٹرو اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

میٹرو انتظامیہ نے مسافروں پرزوردیا ہے کہ وہ اپنے سفرکی پہلے سے منصوبہ بندی کریں اوربھیڑوالے علاقوں میں محتاط کا راستہ اختیار کریں۔ پچھلے کئی سالوں سے، ہولی کے موقع پر دوپہرمیں سروس دوبارہ شروع کی جاتی ہے۔ مسافروں کومشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لئے آفیشل ایپ اورویب سائٹ کی دیکھ سکتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read