Bharat Express

Shimla Sanjauli Mosque: سنجولی مسجد تنازعہ پر آل پارٹی میٹنگ میں کیا ہوا فیصلہ؟ وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے دیا یہ بڑا بیان

کل جماعتی میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھونے کہا کہ ہماچل پردیش میں ہمیشہ بھائی چارہ اورہم آہنگی قائم رہا ہے۔ انہوں نے باہرسے آنے والے سیاحوں کا استقبال کیا۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو۔ (فائل فوٹو)

All Party Meeting Himachal Pradesh: شملہ کی سنجولی مسجد تنازعہ سے پیدا ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعہ کو بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی پارٹیوں سے اہم مشورے ملے ہیں۔ کل جماعتی پارٹی کی میٹنگ میں ایک تجویزآپسی رضا مندی سے منظورکیا گیا۔ عوام سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی۔ ہماچل پردیش میں ہمیشہ بھائی چارہ اورہم آہنگی قائم رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ریاست میں سیاحوں کا استقبال ہے۔ ہماچل پردیش پوری طرح محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آل پارٹی میٹنگ میں نئی اسٹریٹ وینڈرپالیسی بنانے پرتبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اسپیکرکلدیپ سنگھ پٹھانیا کوایک خط لکھا جائے گا۔ خط کے ذریعہ سے اسٹریٹ وینڈرپالیسی پرجلد کمیٹی تشکیل دینے کی اپیل کی جائے گی۔ سکھو نے بتایا کہ معاملہ اسمبلی کے مانسون اجلاس میں بھی اٹھا تھا۔ اس وقت بھی سبھی پارٹیوں کے نمائندوں سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کی بات کہی گئی تھی۔

سکھویندرسنگھ سکھو نے کہا کہ آج کی آل پارٹی میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اسمبلی اسپیکر سے گزارش کی جائے گی کہ وہ پردیش کی اسٹریٹ وینڈرس پالیسی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کریں۔

نئی اسٹریٹ پالیسی بنانے پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھونے کہا کہ کمیٹی ریاست میں نئی اسٹریٹ وینڈر پالیسی پرمشورہ دے گی۔ آل پارٹی میٹنگ میں مقامی تنازعہ کو قانون کے مطابق جلداز جلد حل کرنے پرفیصلہ ہوا۔ انہوں نے سنجولی مسجد کمیٹی کے قدم کا بھی استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے خود ہی مسجد کے بتائے جا رہے غیرقانونی حصے کو ہٹانے کی بات کہی ہے۔

سنجولی مسجد تنازعہ پرآل پارٹی میٹنگ

واضح رہے کہ آل پارٹی میٹنگ کی صدارت وزیراعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھو نے کی۔ آل پارٹی میٹنگ میں ہماچل کانگریس کی ریاستی صدرپرتبھا سنگھ، شملہ کے رکن اسمبلی ہریش جنارتھا، بی جے پی رکن اسمبلی رندھیر شرما، عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدرسرجیت سنگھ ٹھاکر، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سابق رکن اسمبلی راکیش سنگھا اورمیونسپل کارپوریشن شملہ کے سابق میئرسنجے چوہان بھی شامل ہوئے۔