ایئر مارشل اے کے بھارتی پریس بریفنگ کے دوران۔ (تصویر: اے این آئی)
ہندوستان کی تینوں افواج کے سربراہان نے ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز) کے ساتھ ایک پریس بریفنگ کی۔ بریفنگ کے ذریعے ’’آپریشن سندور‘‘ کے حوالے سے اہم تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے‘‘۔ اس دوران ایک صحافی نے جب یہ سوال پوچھا کہ کیا پاکستان نے انڈیا کا رافیل جیٹ مار گرایا ہے، تو ایئر مارشل اے کے بھارتی نے ایسا جواب دیا، جسے نہ تردید کہا جا سکتا ہے نہ تصدیق۔
ایئر مارشل نے کہی یہ بات
واضح رہے کہ اس پریس بریفنگ میں ایئر مارشل اے کے بھارتی، ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی، میجر جنرل ایس ایس شرما اور وائس ایڈمرل اے این پرمود نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران رافیل لڑاکا طیارے کے مار گرائے جانے کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے ایئر مارشل اے کے بھارتی کہا ’’نقصان تو ہر جنگ کا ایک حصہ ہے۔‘‘
#WATCH | Delhi: #OperationSindoor | Air Marshal AK Bharti says, “…Have we achieved our objectives of decimating the terrorist camps, and the answer is a thumping Yes and the results are for the whole world to see…” pic.twitter.com/EH2MMjifpY
— ANI (@ANI) May 11, 2025
انھوں نے مزید کہا ’’ہم ایک جنگی صورت حال میں ہیں اور نقصانات اس کا حصہ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے؟ جواب ہے: یقینی ہاں۔ تفصیلات کے لیے میں اس وقت اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا، کیوں کہ ہم ابھی بھی لڑائی میں ہیں اور اس سوال کا جواب دشمن کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ ہمارے تمام پائلٹ گھر واپس آچکے ہیں۔‘‘ ایئر مارشل نے اپنے اس بیان میں اس خبر کی تردید یا تصدیق کو نظرانداز کر دیا۔
35 سے 40 پاکستانی فوجی ہوئے ہیں ہلاک: ہندوستانی فوج
دریں اثنا فوج نے بتایا کہ اس نے 7 مئی سے 10 مئی کے درمیان لائن آف کنٹرول پر توپ خانے اور چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ میں تقریباً 35 سے 40 پاکستانی فوجیوں کو مار گرایا ہے۔ وہیں پاکستانی حملوں میں پانچ ہندوستانی فوجیوں کی جانیں گئی ہیں۔ انھوں نے کہا ’’میں مسلح افواج کے اپنے پانچ ساتھیوں اور بھائیوں اور ان عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنھوں نے المناک طور پر اپنی جانیں گنوائیں۔۔۔ان کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


