وزیراعظم نریندر مودی۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ اس بار تہواروں کے موسم میں جی ایس ٹی بچت اُتسو نے نئے رنگ بھر دیے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جی ایس ٹی شرح میں کمی کو لے کر ایک بڑی اصلاح ہوئی ہے۔
17ویں روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد تقرری نامے (Appointment Letters) تقسیم کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جی ایس ٹی اصلاح کا اثر صرف عوام کی بچت تک محدود نہیں ہے بلکہ نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی ریفارمز کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب روزمرہ کی ضروری اشیاء سستی ہوتی ہیں تو مانگ بڑھتی ہے، اور جب مانگ بڑھتی ہے تو پیداوار اور سپلائی چین میں تیزی آتی ہے۔ فیکٹریاں زیادہ پیداوار کرتی ہیں اور نئی نوکریاں پیدا ہوتی ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ جی ایس ٹی بچت اُتسو، روزگار اُتسو میں بدل رہا ہے۔ دھنتیرس اور دیوالی پر ریکارڈ سیلز کے اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ جی ایس ٹی اصلاحات نے ملک کی معیشت کو نئی رفتار دی ہے۔
ایم ایس ایم ای (MSME) سیکٹر اور ریٹیل تجارت کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے مثبت اثرات ہم واضح طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، پیکیجنگ اور ڈسٹری بیوشن جیسے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “آج بھارت دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کی صلاحیت کو بھارت کی سب سے بڑی طاقت مانتے ہیں۔ ہم ہر میدان میں اسی سوچ اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔” وزیراعظم نے بتایا کہ ملک کی خارجہ پالیسی بھی نوجوانوں کے مفاد کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دی جا رہی ہے۔
نوجوانوں کی مہارت سازی (Skill Development) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا مشن جیسے پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے، اور نیشنل کیریئر سروس جیسے پلیٹ فارم نوجوانوں کو نئے مواقع سے جوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا، “مجھے بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اب تک 7 کروڑ سے زیادہ نوکریوں کی معلومات نوجوانوں تک پہنچائی جا چکی ہیں۔”
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ بعض امیدوار یو پی ایس سی کی آخری فہرست تک پہنچنے کے باوجود منتخب نہیں ہو پاتے، لیکن اب ان کی محنت ضائع نہیں جائے گی۔ ایسے امیدواروں کے لیے حکومت نے ’پرتی بھا سیتو پورٹل‘ (Pratibha Setu Portal) کی تجویز پیش کی ہے۔
اس پورٹل کے ذریعے نجی اور سرکاری ادارے ان نوجوانوں کو مدعو کر سکتے ہیں، ان کے انٹرویو لے سکتے ہیں اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا، “نوجوانوں کی صلاحیت کا یہ بہتر استعمال ہی بھارت کی نوجوان طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔”
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
