جی ایس ٹی بچت اتسو کا آغاز 22 ستمبر کو ہوا ،جب نریندر مودی حکومت نے کئی شعبوں میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کی، جس سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچا۔ آج کس طرح دستکاری کے شعبے میں جی ایس ٹی کی نئی شرحیں شہریوں کی مدد کر رہی ہیں۔
اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات نے دستکاروں، تاجروں اور یوزر کو کئی دستکاری اشیاء پر ٹیکس کم کرکے بڑی راحت پہنچائی ہے۔ نئی جی ایس ٹی اصلاحات کے تحت لکڑی، پتھر اور دھاتوں سے بنے مجسموں پر ٹیکس پہلے 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
ٹیکس میں کمی کے وجہ سے پینٹنگز، دستکاری سے بنی موم بتیاں، لکڑی سے بنائی گئی بہت سی مصنوعات اور مٹی اور ٹیراکوٹا کے کچن کے سامان بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف ملک کے کاریگروں کی مدد کر رہا ہے، بلکہ ثقافتی معیشت کو بھی فروغ دے رہا ہے اور دستکاری کو سب کے لیے قابل رسائی بنا رہا ہے۔
اسی طرح کپاس اور جوٹ سے بنے ہینڈ بیگز اور شاپنگ بیگز پر جی ایس ٹی کو پہلے کے 12 فیصد سلیب سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ نظرثانی شدہ جی ایس ٹی ڈھانچے کے ساتھ حکومت کا مقصد ہندوستان کی ثقافتی معیشت کو مضبوط کرنا، دیہی معاش کو سہارا دینا اور صدیوں پرانی دستکاری کی روایات کو محفوظ رکھنا ہے۔
GST 2.0 کے تحت یہ معقولیت ہندوستانی دستکاریوں کو صارفین کے لیے قابل استطاعت بنانے کے لیے بہت ضروری ہے جس سے عالمی منڈیوں میں ان کی رسائی اور مسابقت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


