Bharat Express DD Free Dish

GST 2.0 Cuts Your Food Bill: حکومت کے جی ایس ٹی اصلاحات نے اشیائے خورد و نوش پر کم کیا ٹیکس، عوام کو ہوگا سیدھا فائدہ

گھریلو صارفین کے لیے یہ اقدام خاصا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ رواں سال کے آغاز میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نے کھانے پکانے کے اخراجات کو متاثر کیا تھا۔

جی ایس ٹی کونسل نے روزمرہ استعمال کی اشیائے خور و نوش پر ٹیکس میں بڑی کمی کرتے ہوئے گھریلو صارفین کو بڑی راحت دی ہے۔ یہ فیصلہ 3 ستمبر کو نئی دہلی میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جسے ’’جی ایس ٹی 2.0‘‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مہنگائی میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جولائی میں ریٹیل مہنگائی 1.55 فیصد تک گر گئی، جو جون 2017 کے بعد سب سے کم سطح ہے، جب کہ خوراک کی مہنگائی -1.76 فیصد کی منفی سطح پر چلی گئی، جنوری 2019 کے بعد پہلی بار۔

کسے ہوا ہے فائدہ؟

نئی اصلاحات کے بعد اب یو ایچ ٹی دودھ، پنیر، پیزا بریڈ، روٹیاں، اور کھاکھرا پر جی ایس ٹی ختم کر دیا گیا ہے، جو پہلے 5 فیصد تھا۔ پراٹھا اور پروٹا، جن پر پہلے 18 فیصد ٹیکس تھا، اب زیرو فیصد ٹیکس کے دائرے میں آ گئے ہیں۔ وہیں مکھن، گھی اور پنیر جیسے اہم ڈیری مصنوعات پر جی ایس ٹی 12 سے کم ہو کر 5 فیصد ہو گیا ہے۔ جام، اچار، چٹنی، کنڈینسڈ ملک اور فروٹ جوس پر بھی ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کاجو، بادام، پستہ اور کھجور جیسے خشک میوہ جات پر بھی اب 12 کے بجائے 5 فیصد جی ایس ٹی نافذ ہوگا۔ بسکٹ، کیک، چاکلیٹ، کارن فلیکس، سوپ اور آئس کریم پر بھی ٹیکس 18 سے کم ہو کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے یہ اقدام خاصا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ رواں سال کے آغاز میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نے کھانے پکانے کے اخراجات کو متاثر کیا تھا۔ اب مہنگائی منفی سطح پر ہے اور جی ایس ٹی میں بھی کمی آ چکی ہے، جس سے روزمرہ کھانوں کی لاگت میں مزید کمی متوقع ہے۔ پیکیجڈ فوڈ ساز کمپنیاں قیمتوں میں کمی کے ساتھ کم شدہ مقدار کو بھی بحال کرنے کی تیاری میں ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام دیہی مانگ کے تناظر میں صارفین کے اخراجات میں اضافہ کرے گا، جو جون کی سہ ماہی میں پہلے ہی 7 فیصد بڑھ چکا ہے۔ ماہرین اسے صارفین کے لیے براہ راست ریلیف اور معیشت کے لیے مثبت محرک قرار دے رہے ہیں، جو ملک کی طلب پر مبنی ترقی کو سہارا دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read