وائناڈ: لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری و وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز کوٹتھارا گرام پنچایت میں ’’اومین چانڈی میموریل آڈیٹوریم‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی عوام، سماجی نمائندوں اور کانگریس کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
LoP Shri @RahulGandhi and Congress General Secretary & Wayanad MP Smt. @priyankagandhi ji inaugurated the Oommen Chandy Memorial Auditorium at Kottathara Grama Panchayat in Venniyode, addressing the gathering and highlighting the significance of the auditorium in fostering… pic.twitter.com/MhujWKG4PV
— Congress (@INCIndia) September 20, 2025
راہل گاندھی نے عوامی حمایت کو خاندانی رشتہ قرار دیا
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائناڈ کی عوام نے مشکل وقت میں ان کے ساتھ خاندان کی طرح کھڑے ہوکر ان کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’جب مجھ پر ظالمانہ حملہ ہوا تو وائناڈ کے عوام نے میری حفاظت ایسے کی جیسے میرا اپنا خاندان کرتا ہے۔ آپ نے میرے ساتھ وہی سلوک کیا جیسے میری بہن یا ماں کرتی۔ یہ احسان میں کبھی نہیں بھولوں گا۔‘‘ راہل گاندھی نے سابق وزیراعلیٰ کیرالہ اومین چانڈی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام سے قربت رکھی۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ملک بھر میں جمہوری اقدار کو دبانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، اس آڈیٹوریم کا قیام خوش آئند ہے، جہاں عوام آئین اور جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے جمع ہو سکیں گے۔
When I was being brutally attacked, the people of Wayanad protected me. That’s what a family member does. You treated me exactly the way my sister or mother would treat me. Through your behaviour, you’ve formed a bond with me.
You could have very well told me that you wouldn’t… pic.twitter.com/r6lAI8GXNl
— Congress (@INCIndia) September 20, 2025
کیرالہ کی سیاست اور پنچایتوں کا ماڈل
راہل گاندھی نے کیرالہ کی سیاست کو جمہوریت کا ایک مضبوط نمونہ قرار دیا۔ ان کے مطابق: ’’یہاں کی پنچایتیں جمہوریت کی بنیاد ہیں اور یہ پورے ملک کے لیے ایک ماڈل پیش کرتی ہیں۔‘‘ انہوں نے کیرالہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ لیڈروں کو ہمیشہ زمین سے جڑے رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔
پرینکا گاندھی کا عوامی مسائل کے حل کا عزم
پرینکا گاندھی نے کہا کہ وہ وائناڈ کی عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں یہ علاقہ سیلاب اور زمین کٹاؤ کا شکار ہوتا ہے، قبائلی برادری کو صحت، رابطہ اور تعلیم کے مسائل درپیش ہیں، جبکہ دھان اور قہوہ کے کسان بھی مشکلات میں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کارکن ان مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہیں اور وہ خود مختلف طبقات سے ملاقات کر رہی ہیں تاکہ ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ پرینکا نے یہ بھی بتایا کہ راہل گاندھی کے دور میں منظور شدہ 2 سی آر ایف سڑکوں کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔
I know the difficulties this area faces. During rains, it gets flooded and becomes isolated. Our party workers are making efforts to build shelters here.
The tribal community faces serious issues regarding health, connectivity and education. Paddy and coffee farmers also face… pic.twitter.com/0uiVtFsjgq
— Congress (@INCIndia) September 20, 2025
عوامی حمایت اور اومین چانڈی کو خراجِ عقیدت
پرینکا گاندھی نے وائناڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اپنا نمائندہ منتخب کیا تاکہ وہ راہل گاندھی کے شروع کردہ کاموں کو آگے بڑھا سکیں۔ آڈیٹوریم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: ’’اس سے پہلے یہاں کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں عوامی اجلاس یا میٹنگ ہو سکے۔ اب عوام کو یہ سہولت میسر آئے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ دوہرا اعزاز ہے کہ یہ عمارت اومین چانڈی کے نام پر ہے۔ ان کی والدہ سونیا گاندھی اکثر کہتی تھیں کہ اومین چانڈی خدا ترس، عاجز اور عوامی خدمت کے لیے وقف شخصیت تھے۔ پرینکا نے کہا کہ یہ آڈیٹوریم اومین چانڈی کی دانائی اور خدمات کا ہمیشہ یادگار خراج رہے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




