Bharat Express DD Free Dish

PM Modi on World Health Day: پی ایم مودی نے عالمی یوم صحت پر کہا، صحت مند معاشرہ ترقی کی بنیاد ہے،ویڈیو جاری کرکے دیا بیداری کا پیغام

پی ایم مودی نے اس پوسٹ میں لکھا ہے، “عالمی یوم صحت کے موقع پر، آئیے ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

ہر سال 7 اپریل کو دنیا بھر میں ’ عالمی یوم صحت ‘ منایا جاتا ہے۔ آج اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ایک صحت مند دنیا بنانے کی اپیل کی ہے۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔

 پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا

پی ایم مودی نے اس پوسٹ میں لکھا ہے، “عالمی یوم صحت کے موقع پر، آئیے ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ ہماری حکومت صحت کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز رکھے گی اور لوگوں کی بھلائی کے مختلف پہلوؤں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ اچھی صحت ہر خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے”

عالمی یوم صحت کیوں منایا جاتا ہے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد کئی ممالک وبائی امراض، غذائی قلت اور صحت کی سہولیات کی کمی سے پریشان  تھے۔ ایسے میں ایک ایسے عالمی ادارے کی ضرورت محسوس کی گئی، جو تمام ممالک کے لیے صحت کی پالیسیاں بنا سکے۔ اس کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کا قیام عمل میں آیا۔

ڈبلیو ایچ او 7 اپریل 1948 کو قائم ہوا

ڈبلیو ایچ او کا قیام 7 اپریل 1948 کو عمل میں آیا اور اس کی یاد میں ہر سال 7 اپریل کو عالمی یوم صحت کے طور پر منانے کی روایت 1950 سے شروع ہوئی، اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو یہ باور کرانا تھا کہ صحت صرف ڈاکٹر یا اسپتال کی ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ یہ ہماری اپنی ترجیح ہونی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read