Bharat Express DD Free Dish

Gold & Silver prices: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اچھال، 8,500 روپے تک بڑھ گئے دام

عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث پیر کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ اس کے نتیجے میں 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1.46 لاکھ روپے فی 10 گرام سے تجاوز کر گئی جبکہ چاندی کی قیمت 2.30 لاکھ روپے فی کلو سے اوپر پہنچ گئی۔

انڈیا بلین جیولرز ایسوسی ایشن (IBJA) کے مطابق 24 کیریٹ سونے کی قیمت 3,791 روپے بڑھ کر 1,46,733 روپے فی 10 گرام ہو گئی، جو اس سے قبل جمعہ کو 1,46,217 روپے فی 10 گرام تھی۔ 22 کیریٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 1,34,407 روپے فی 10 گرام ہو گئی، جو پہلے 1,30,935 روپے فی 10 گرام تھی۔ اسی طرح 18 کیریٹ سونے کی قیمت 1,07,207 روپے فی 10 گرام سے بڑھ کر 1,10,050 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔

سونے کے ساتھ چاندی میں بھی زبردست تیزی

سونے کے ساتھ چاندی میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔ چاندی کی قیمت 8,488 روپے بڑھ کر 2,30,135 روپے فی کلو ہو گئی، جو پہلے 2,21,647 روپے فی کلو تھی۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (MCX) پر خبر لکھے جانے تک 5 جون 2026 کے سونے کے کنٹریکٹ میں 1.37 فیصد کی تیزی کے ساتھ قیمت 1,49,279 روپے رہی۔اسی طرح 5 مئی 2026 کے چاندی کے کنٹریکٹ میں 1.66 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 2,31,749 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی

بین الاقوامی بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ برینٹ کروڈ 2.23 فیصد اضافے کے ساتھ 107.73 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 101.44 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ایک سال میں ڈالر کے لحاظ سے سونے کی قیمت میں تقریباً 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ممکنہ مہنگائی کے خدشات کے باعث گزشتہ ایک ماہ میں سونے کی قیمت میں 12 فیصد سے زیادہ کمی بھی دیکھی گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اسی طرح کا رجحان رہا۔ چاندی نے گزشتہ ایک سال میں تقریباً 100 فیصد منافع دیا، تاہم گزشتہ ایک ماہ میں اس کی قیمت 23 فیصد سے زیادہ گر گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read