گوا کی شام اُس وقت خوف و ہراس میں بدل گئی جب شمالی گوا کے معروف علاقہ اَرپورا میں واقع ایک نائٹ کلب میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس دلخراش حادثے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ کی وجہ سلینڈر دھماکہ بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس نے کہا ہے کہ پورے واقعے کی تفصیلی جانچ جاری ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت رات کو ہی جائے حادثہ پہنچے، جہاں انہوں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیموں نے بڑی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، مگر تب تک کلب کا بڑا حصہ خاکستر ہو چکا تھا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا اظہار افسوس
حادثے کی خبر ملک بھر میں پھیلتے ہی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ “شمالی گوا میں آگ کے اس افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مجھے شدید دکھ ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہوں”۔”
Deeply pained by the tragic fire incident in North Goa district resulting in the loss of precious lives. My heartfelt condolences to the bereaved families. May they find strength during this difficult time. I pray for the speedy recovery of those injured.
— President of India (@rashtrapatibhvn) December 7, 2025
وزیراعظم نریندر مودی کا اظہارِ رنج، معاوضے کا اعلان
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سماجی پلیٹ فارم ایکس پر حادثے کو “بہت دردناک” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ “ارپورا، گوا میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جن خاندانوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں، میں ان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ہے”۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت سے فون پر بات کر کے تمام تفصیلات حاصل کیں اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے اہلِ خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے معاوضے کا اعلان کیا۔
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF will be given to the next of kin of each deceased in the mishap in Arpora, Goa. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi https://t.co/BcS0jYnvVx
— PMO India (@PMOIndia) December 7, 2025
پولیس کی ابتدائی رپورٹ
گوا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 سیاح، 14 کلب کے ملازمین، 7 افراد جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ اسی طرح 6 زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ رات 12:04 بجے ایک زور دار دھماکے کے بعد آگ تیزی سے پھیلی۔ تاہم یہ سلینڈر دھماکہ تھا یا کوئی تکنیکی خرابی — اس کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کی سخت کارروائی کی ہدایت
وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس غفلت کے ذمہ داروں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا اور حکومت متاثرین کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




