اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کانپورمیں اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرواسپیس یونٹ کا دورہ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے سفر کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ اڈانی ٹیم کی عظیم اختراع اورخود انحصارہندوستان کے تئیں ان کے مضبوط عزم سے متاثر ہیں۔ گوتم اڈانی نے لکھا، “آتمنیر بھر بھارت کی ایک عظیم مثال! ہمارا مقصد سرحدوں کو عبور کرنا اورایک مضبوط اورخود انحصار ہندوستان بنانا ہے!”
ہندوستان کا مقصد دفاعی اورایرواسپیس سیکٹر میں دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہونا ہے۔ اس کے لیے فوجی درآمدات پر انحصار کم کرنے، نجی دفاعی کمپنیوں کو بااختیار بنانے اور جدید انفراسٹرکچر تیار کرنے پرزوردیا جا رہا ہے۔ اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس بھی اس سمت میں ایک اہم رول ادا کر رہا ہے اور”میک ان انڈیا” پہل کے تحت ہندوستان کو دفاعی مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
حکومت نے دفاعی آلات کے مقامی ڈیزائن، ترقی اور پیداوار کو فروغ دینے کے لیے کئی پالیسی اصلاحات کی ہیں۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے اور ملک بھر میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے بہت سے مرکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی بین الاقوامی کمپنیاں ہندوستان کے ساتھ دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنے کے لیے آگے آرہی ہیں۔ ہندوستان کی دفاعی برآمدات مالی سال 2023-24 میں 21,083 کروڑ روپے (تقریباً 2.63 بلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے 15,920 کروڑ روپے سے 32.5 فیصد زیادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دہائی میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں 31 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسی وقت، مالی سال 24-2023 میں، ملک میں کل دفاعی پیداوار بھی 17 فیصد بڑھ کر 1,26,887 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


