Bharat Express

G-20 Development Working Group Meeting in Goa: گوا میں ہوئی تیسری جی-20 ڈیولیمپنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ، ہندوستانی خواتین کے تعاون سے روبرو ہوئے غیرملکی نمائندے

سیشن کے درمیان کے بریک کے وقت خواتین قیادت کی ترقی کی تھیم پر ایک نمائش کا بھی افتتاح وزارت برائے خواتین واطفال کے تعاون سے کیا گیا۔

جی-20 ڈیولیمنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ۔

جی-20 ڈیولیمنٹ ورکنگ گروپ (ڈی ڈبلیوجی) کی تیسری میٹنگ گوا میں منعقد کی گئی۔ 8 سے 11 مئی تک منعقدہ اس میٹنگ کے دوران جی-20 کے اراکین، 9 مدعو ممالک اور مختلف انٹرنیشنل اور علاقائی تنظیموں کے 80 سے زیادہ نمائندوں نے حصہ لیا۔ ڈی ڈبلیو جی میٹنگ کے دوسرے دن کی شروعات کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر خواتین کی قیادت میں ترقی پر مبنی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں خواتین کے کردار کو پیش کیا گیا۔ نمائش میں خواتین کی قیادت والی ترقی میں ہندوستان کی طاقت، غذائیت، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اوراقتصادی طورپربااختیار بنانے میں ان کے تعاون کو دکھایا گیا تھا۔

میٹنگ کی صدارت ہندوستان کے ڈی ڈبلیوجی شریک چیئرمین وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری کے ناگراج نائیڈو اوراینم گمبھیرنے کی۔ ڈی ڈبلیوجی میٹنگ کا رسمی افتتاح وزارت داخلہ کے سکریٹری (اقتصادی تعلقات) دمّو روی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ سے کیا۔

میٹنگ میں تین سیشن کا انعقاد

میٹنگ کے دوسرے دن کل تین سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزارت داخلہ کی کی جوائنٹ سکریٹری (جی-20) اینم گمبھیر نے کہا، نمائش میں زمینی کاروبار، خواتین کاروباریوں، ماہرین ماحولیات اورخواتین کے گروپوں کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو دکھایا گیا۔ اینم گمبھیرنے کہا کہ نمائندوں کے لئے یہ نمائش لگائی گئی ہے کیونکہ خواتین کی قیادت میں ڈیولیمنٹ ورکنگ گروپ کے لئے ایک بہت ہی اہم ترجیح ہے جیسا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی قیادت میں ترقی، غذائیت، آب و ہوا کے مسائل اوراقتصادی بااختیاربنانے پرزوردیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “یہ ہماری کوشش ہے کہ مندوبین کو یہ دکھایا جائے کہ کس طرح ہندوستان کی نچلی سطح پرخواتین ان اقدامات کی قیادت کر رہی ہیں۔”

سیشن کے درمیان کے بریک کے دوران خواتین قیادت کی ترقیاتی تھیم پر ایک نمائش کا بھی افتتاح وزارت برائے خواتین واطفال کے تعاون سے کیا گیا۔ اس دوران گوا حکومت کے تعاون سے جی-20 کے نمائندوں نے ثقافتی فراوانی اورتنوع کا لطف اٹھایا اورعمدہ ہندوستانی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا، جہاں انہیں گوا کی خوشحال وراثت کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔ اس موقع پر گوا حکومت کے کئی سینئراشخاص بھی سماجی پروگراموں میں شامل ہوئے۔

گزشتہ سال ممبئی میں ہوئی تھی ڈی ڈبلیو جی کی میٹنگ

ڈی ڈبلیو جی میٹنگ سے پہلے 8 مئی کو خواتین قیادت کی ترقی پر ایک سائیڈ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس انعقاد کے دوران صنفی مساوات اورخواتین کی زیرقیادت ترقی کے ہدف کے حصول کے لئے معاشی، سماجی، ثقافتی اورسیاسی فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی مکمل شرکت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے جی-20 ڈیولیمنٹ ورکنگ گروپ (ڈی ڈبلیو جی) کی میٹنگ گزشتہ سال 13 سے 16 دسمبر تک ممبئی میں ہوئی تھی جبکہ اس سال اپریل مہینے میں ڈی ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ کیرلا کے کمارکوم میں شروع ہوئی تھی۔

 -بھارت ایکسپریس