کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کو پدم وبھوشن، صنعت کار کمار منگلم برلا کو پدم بھوشن، صدر نے 106 مشہور شخصیات کو اعزاز سے نوازا
Padma Awards 2023: صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا، معروف صنعت کار کمار منگلم برلا، معروف پلے بیک سنگر سمن کلیان پور وغیرہ کو پدم ایوارڈز سے نوازا۔ اسٹاک مارکیٹ کے تجربہ کار سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا کو بھی بعد از مرگ پدم شری دیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو نے ایس ایم کرشنا کو پدم وبھوشن پیش کیا۔ وہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں وزیر خارجہ رہے اور بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پدم ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سماجی کام، فنون لطیفہ، عوامی امور، سائنس اور انجینئرنگ، کاروبار اور صنعت، طب، ادب اور تعلیم، کھیل، عوامی خدمت وغیرہ کے شعبوں میں نمایاں کام کیا ہے۔
سال 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد، پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت نے ان گمنام شخصیات کو اعزاز دینے کی پہل شروع کی جنہوں نے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پہل کو آگے بڑھاتے ہوئے، بیگا پینٹنگ کے مشہور آرٹسٹ جودھیا بائی بیگا، پندوالی اور چھتیس گڑھ کی پنتھی آرٹسٹ اوشا بارلے، کیرالہ کے قبائلی کسان رمن چیروویل کو پدم شری سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر پربھاکر بھانوداس مانڈے کو پدم شری
مشہور مراٹھی لوک کہانیوں کے مصنف ڈاکٹر پربھاکر بھانوداس مانڈے کو صدر دروپدی مرمو نے پدم شری سے نوازا۔ رتن چندر کار کو صدر دروپدی مرمو نے خسرہ کی وبا کے دوران جاروا قبیلے کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے پدم شری سے نوازا۔ تھماٹے کے ساز سازکار ناڈوجا پنڈیپاپناہلی منی وینکٹپا کو صدر دروپدی مرمو نے پدم شری سے نوازا۔
दिल्ली: थमाटे वाद्य यंत्र वादक नाडोजा पिंडीपापनहल्ली मुनिवेंकटप्पा को राष्ट्रपति द्रौपदी मुर्मू ने पद्म श्री से सम्मानित किया। pic.twitter.com/co1leiGB66
— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 22, 2023
بھانو بھائی چنی لال چیترا اور سنکوراتھری فاؤنڈیشن کے منیجنگ ٹرسٹی سنکوراتھری چندر شیکھر کو گجرات کی ماتا نی پیچڈی آرٹ کو فروغ دینے کے لیے پدم شری سے نوازا گیا ۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ اور کئی مرکزی وزراء موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں- Oscar Award 2023: آسکر میں ایک بار پھر ہندوستان کا نام ہوا روشن، دی ایلیفینٹ وسپرزکو ملا بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ
معروف ماہر تعمیرات بالکرشن دوشی (بعد از مرگ) کو بھی پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ کمار منگلم برلا، پروفیسر کپل کپور، روحانی پیشوا کملیش پٹیل اور سمن کلیان پور کو پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ کپل کپور جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں انگریزی کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔ انہیں اعلیٰ تعلیم کے ہندوستانی بنانے اور ہندوستان کے علمی نظام کے ساتھ اس کے انضمام کے لیے اپنی کوششوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے 106 پدم ایوارڈز کی منظوری دی تھی
صدر دروپدی مرمو نے اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر 106 پدم ایوارڈز کی منظوری دی تھی۔ ان میں سے 50 شخصیات کو بدھ کو پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری سے نوازا گیا۔ پدم ایوارڈز تین زمروں میں دیئے جاتے ہیں جن میں پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری شامل ہیں۔ سال 2019 کے بعد سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن کسی کو نہیں دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس