جنوبی ریلوے نے بتایا کہ ڈیزل سے بھری ایک چلتی ہوئی مال گاڑی میں اتوار کو شمالی تمل ناڈو کے تروولور میں آگ لگ گئی جس سے چنئی-اراکونم روٹ پر ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دوسری ٹرینوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے خصوصی بسیں چلائی ہیں۔
سدرن ریلوے کی آفیشل ریلیز کے مطابق ڈیزل لے جانے والی مال گاڑی کی چند درمیانی ویگنوں میں تقریباً 5.30 بجے تروولور ریلوے اسٹیشن سے باہر نکلتے وقت آگ لگ گئی اور کئی دیگر ویگنیں (انجن کے بعد تیسری) بھی پٹری سے اتر گئیں اور 19 ویگنیں جل گئیں۔ یہ مال گاڑی چنئی ہاربر سے ولاجہ روڈ سائڈنگ تک جا رہی تھی۔ فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔
ریاستی وزیر نے کیا جائے وقوعہ کا دورہ
ریاستی وزیر ایس ایم ناصر نے عہدیداروں کے ساتھ جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں نے 170 سے زیادہ خصوصی بسیں چلائیں کیوں کہ اس روٹ پر ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ ریلوے نے بیان میں کہا ہے کہ ’’تیسری ویگن میں آگ لگنے پر لوکو پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگایا اور اسٹیشن ماسٹر، ترووالور نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اوور ہیڈ (او ایچ ای) بجلی کی سپلائی کو بند کر دیا۔‘‘
انھوں نے مزید بتایا کہ ’’تاہم جب تک ٹرین کو روکا گیا، آگ 19 ویں ویگن تک پھیل چکی تھی۔ نتیجتاً چنئی کو بنگلور، کیرالہ اور رینوگنٹا/ تروپتی سے جوڑنے والے اہم چنئی–اراکونم روٹ پر ٹرین کی کارروائیوں کو معطل کرنا پڑا۔ چنئی سنٹرل سے شروع ہونے والی یا وہاں پہنچنے والی بارہ میل/ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور کئی دیگر ٹرینوں کو یا تو موڑ دیا گیا یا مختصر مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔‘‘ دریں اثنا تقریباً 30 غیر متاثرہ ویگنوں اور لوکوموٹیو کو بحفاظت جائے حادثہ سے الگ کر دیا گیا۔ اٹھارہ ویگنیں جل گئیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر چنئی-اراکونم سیکشن میں تمام EMU لوکل ٹرین خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

