Bharat Express DD Free Dish

Elvish Yadav’s house sprayed with over 2 dozen bullets: ایلوش یادو کے گھر پر گولیوں کی برسات، موٹرسائیکل سواروں نے دو درجن سے زیادہ چلائیں گولیاں،پولیس پہنچی

ایلوش یادو کے گروگرام کے گھر پر موٹر سائیکل سواروں نے 2 درجن سے زیادہ گولیاں برسائی ہیں ۔ حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں ، اور حملہ آور کون تھے ،یہ تمام ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات جلد ملنے کی امید ہے۔ فی الحال  جائے وقوعہ پر پولیس پہنچ چکی ہے۔

ایلوش یادو

یوٹیوبر ایلوش یادو کے گروگرام کے گھر پر موٹر سائیکل سواروں نے 2 درجن سے زیادہ گولیاں برسائی ہیں ۔ حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں ، اور حملہ آور کون تھے ،یہ تمام ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات جلد ملنے کی امید ہے۔ فی الحال  جائے وقوعہ پر پولیس پہنچ چکی ہے اور حالات کو قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار کی صبح گروگرام میں متنازعہ یوٹیوبر اور بگ باس کے فاتح ایلوش یادو کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق، یہ واقعہ آج صبح 5.30 سے 6 بجے کے درمیان پیش آیا، جب موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے موقع سے فرار ہونے سے پہلے دو درجن سے زائد راؤنڈ فائرنگ کیے تھے۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔گروگرام پولیس کے سینئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور معاملے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فرانزک ٹیموں کو بھی کام میں لگا دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read