Complaint against Elvish Yadav in Varanasi: وارانسی میں ایلوش یادو کے خلاف شکایت درج، کاشی وشوناتھ مندر میں اہم قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
مندر کے اندر فوٹوگرافی کے الزام کے حوالے سے جوائنٹ کمشنر آف پولیس کے اگلرسن نے بتایا کہ صبح کچھ لوگوں نے ایلوش یادو کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔
Elvish Yadav Case: ایلوش یادیو پر پھر سے مصیبت! ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں درج کی ایف آئی آر
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم یوٹیوبر ایلوش یادو کی ملکیتی مہنگی کاروں کے قافلے کی بھی چھان بین کرے گی۔ ایلوش یادو کے ساتھ بڑے ہوٹلوں، ریزورٹس اور فارم ہاؤسز کے مالکان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
Elvish Yadav Snake Venom Case: ایلوش یادو کو ہائی سیکورٹی سیل میں کیا گیا شفٹ، سویگ دکھانے کیلئے کرتا تھا ریو پارٹی، نوئیڈا پولس نے کیے کئی انکشافات
یہ معاملہ بی جے پی کی سلطان پور ایم پی مینکا گاندھی کی این جی او پیپل فار اینیمل کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے نوئیڈا سیکٹر 51 کے ایک بینکوئٹ ہال سے 5 لوگوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
Elvish Yadav ‘supplied snake venom: جیل میں بند ایلوش یادو کی مشکلات میں اضافہ، 20 سال تک جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے بند
آپ کو بتا دیں کہ 2 نومبر 2023 کو نوئیڈا کے سیکٹر 51 میں واقع سیورون بینکوئٹ ہال سے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس میں راہل، تیتوناتھ، جئے کرن، نارائن اور رویناتھ شامل تھے۔ ان سے 20 ملی لیٹر سانپ کا زہر برآمد ہواتھا۔ اس کے ساتھ 9 سانپ بھی برآمد ہوئے جن میں 5 کوبرا، 1 ازگر، 2 دو سروں والے سانپ اور ایک سرخ سانپ شامل ہے۔
Elvish Yadav Case: ایلوش یادو نے قبول کیا اپنا جرم؟ ’پارٹی میں کرتا تھا سانپ اور ان کے زہر کی سپلائی‘
ایلوش یادو نے قبول کیا ہے کہ وہ پارٹی میں سانپ اور سانپ کا زہرمنگواتا تھا۔ ایلوش نے مانا ہے کہ وہ ملزم راہل کے رابطے میں تھا۔
Elvish Yadav Controversy: گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تو بولے ایلوش یادو- ہندو مخالف لابی پھر سے متحد ہو گئی ہے
اب ایلوش یادو نے بھی ساگر ٹھاکر (میکسٹن) کے الزامات کا جواب دیا ہے۔ ایلویش یادو نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ اس میں انہوں نے ساگر ٹھاکر پر کئی الزامات لگائے ہیں۔