Rahul Gandhi’s Helicopter: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی پیر (15 اپریل، 2024) کو الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے تلاشی لی ہے۔قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے کیرلہ اور تمل ناڈو کے دورے پر ہیں۔
#WATCH कांग्रेस नेता राहुल गांधी जिस हेलिकॉप्टर से तमिलनाडु के नीलगिरी पहुंचे, उसकी नीलगिरी में चुनाव आयोग के फ्लाइंग स्क्वाड के अधिकारियों द्वारा जांच की गई।
(वीडियो सोर्स: चुनाव आयोग फ्लाइंग स्क्वाड) pic.twitter.com/pxpkWRm3de
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 15, 2024
راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی ریاست کے نیلگیری میں الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے جانچ کی ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ دیکھا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے اترتے ہی کمیشن کے اہلکار پہنچ جاتے ہیں۔ پھر کچھ دیر بعد راہل گاندھی اس سے باہر آجاتے ہیں۔
دراصل لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی مہم کے لیے راہل گاندھی کو تمل ناڈو سے کیرلہ کے لیے روانہ ہونا پڑا۔ وہ یہاں چار دنوں تک پارٹی کی انتخابی مہم چلانے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- Rajasthan Road Accident: سیکر میں بڑا حادثہ، ٹرک سے ٹکر کے بعد کار میں لگی آگ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی زندہ جل کر موت
راہل گاندھی کا شیڈول کیا ہے؟
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پیر کو کوزی کوڈ پہنچیں گے، جہاں وہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے، اور منگل (16 اپریل، 2024) کو وائناڈ جائیں گے۔ اس کے بعد وہ جمعرات کو کنّور، پلکڈ اور کوٹائم میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ وہ تریشور، ترواننت پورم اور الاپپوزا بھی جائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس