پنجاب میں کابینی وزیرسنجیو اروڑہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چنڈی گڑھ واقع ان کی رہائش گاہ پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ ماری کی ہے۔ چھاپہ ماری پروزیراعلیٰ بھگونت مان نے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب ای ڈی-بی جے پی کے اس غلط اتحاد کوختم کردے گا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کا ایکٹ (پی ایم ایل اے)، 2002 کے تحت سنجیواروڑہ اوران کے ساتھیوں سے منسلک اداروں کے خلاف 4 مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ یہ کارروائی چنڈی گڑھ اوردہلی این سی آرعلاقے میں کی جارہی ہے۔ تلاشی جن مقامات پرہورہی ہے، ان میں وزیرکے طورپرسنجیو اروڑہ کو الاٹ سرکاری رہائش گاہ بھی شامل ہے۔
بھگونت مان نے بی جے پی پرلگایا بڑا الزام
پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ آج پھر بی جے پی کی ای ڈی سنجیواروڑہ کے گھرآئی ہے۔ ایک سال میں یہ تیسری بارہے کہ جب بی جے پی-ای ڈی ان کے گھرآئی ہے اورایک ماہ میں دوسری بار۔ پھربھی انہیں کچھ نہیں ملا۔ میں مودی جی کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنجاب گرووں کی سرزمین ہے، اسے اورنگ زیب بھی نہیں جھکا سکا۔ یہ بھگت سنگھ کی سرزمین ہے، جو کبھی انگریزوں کے آگے نہیں جھکے، اس لئے پنجاب بھی مودی کی چال بازیوں کے آگے نہیں جھکے گا۔ پنجاب ای ڈی-بی جے پی کے اس غلط اتحاد کو ختم کردے گا۔
ਅੱਜ ਫ਼ਿਰ ਤੋਂ BJP ਦੀ ED ਸੰਜੀਵ ਅਰੋੜਾ ਦੇ ਘਰ ਆਈ ਹੈ। ਇੱਕ ਸਾਲ ਵਿੱਚ ਇਹ ਤੀਜੀ ਵਾਰ ਉਹਨਾਂ ਦੇ ਘਰ BJP ਦੀ ED ਆਈ ਹੈ ਤੇ ਇੱਕ ਮਹੀਨੇ ‘ਚ ਦੂਜੀ ਵਾਰ। ਫ਼ਿਰ ਵੀ ਕੁਝ ਨਹੀਂ ਮਿਲਿਆ ਉਨ੍ਹਾਂ ਨੂੰ। ਮੈਂ ਮੋਦੀ ਜੀ ਨੂੰ ਦੱਸਣਾ ਚਾਹੁੰਦਾ ਹਾਂ ਕਿ ਪੰਜਾਬ ਗੁਰੂਆਂ ਦੀ ਧਰਤੀ ਹੈ, ਔਰੰਗਜ਼ੇਬ ਵੀ ਨਹੀਂ ਝੁਕਾ ਸਕਿਆ ਸੀ। ਇਹ ਭਗਤ ਸਿੰਘ ਦੀ ਧਰਤੀ ਹੈ ਜੋ…
— Bhagwant Mann (@BhagwantMann) May 9, 2026
معاملے میں شرومنی اکالی دل کے لیڈروکرم سنگھ مجیٹھیا نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ سب پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کی ٹیم تقریباً 20 گاڑیوں کے ساتھ سیکٹر-2 واقع وزیرتوانائی اورعام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور”منی ایکسچینجر“ سنجیواروڑہ کی رہائش گاہ پرچھاپہ ماری کرنے پہنچی۔ اس مہم کے دوران ای ڈی کی ٹیم کے ساتھ سی آئی ایس ایف اورسی آرپی ایف کے جوان بھی موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
