Bharat Express DD Free Dish

Manoj Jha on Trump’s statement on Indo-Pak Ceasefire: پاک بھارت جنگ بندی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ہمارے لیے تشویشناک: آر جے ڈی لیڈر منوج جھا

آر جے ڈی ایم پی منوج جھا نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان سے ہندوستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ جہاں تک پاکستان کی دہشت گردی کی تجربہ گاہ کا تعلق ہے تو یہ بات پاکستان کو بھی پتہ ہے، ہم دہشت گردی کی تجربہ گاہ اور عام شہریوں میں فرق

آر جے ڈی ایم پی منوج جھا

نئی دہلی: آر جے ڈی ایم پی منوج جھا نے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر آتشی کی طرف سے ہند پاک جنگ بندی پر اٹھائے گئے سوال پر کہا کہ پورے ملک کو فوج کی بہادری پر فخر ہے۔ لیکن ہماری تشویش یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیسے کر سکتے ہیں؟ ٹرمپ کا بیان ہمارے لیے تشویشناک ہے۔

آتشی نے ہندوستان-پاکستان جنگ بندی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر مرکزی حکومت پر الزام لگایا اور پوچھا کہ جنگ بندی اچانک کیسے ہوگئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے اعلان سے پہلے جنگ بندی کا اعلان کیسے کیا؟ کیا ہمیں پہلگام میں ماؤں بہنوں کے سندور کا بدلہ مل گیا؟ آتشی کے بیان پر آر جے ڈی ایم پی منوج جھا نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آتشی اتنی غیر ذمہ دار نہیں ہیں۔ ہر شخص، پورا ملک ہماری مسلح افواج کی بہادری کا احترام کرتا ہے۔ اور اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہ دہشت گردی کے تربیتی کیمپ تھے، جنہیں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ بھارتی فوج نے ماضی میں بھی پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا تھا اور آج بھی اس کی مثال پاکستان کو ملی ہے۔ یہ مستقبل میں بھی ہوگا، کیونکہ آپریشن سندور ایک دفعہ کی کارروائی نہیں ہے۔ میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ فوجی مداخلت کا سوال ہی نہیں ہے۔ اصل مسئلہ سفارتی اور سیاسی سطح کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ ہمارے اعلان سے پہلے وہ کیسے اعلان کر سکتے ہیں؟ جموں و کشمیر کے معاملے میں ان کی پوسٹ آتی ہے، ہمارے لیے تشویش کا معاملہ ان کی پوسٹ ہے، باقی کچھ نہیں ہے۔

بھارت پاکستان جنگ بندی کے بعد پی ایم مودی کے ملک سے خطاب پر اپوزیشن کے اعتراض پر منوج جھا نے کہا کہ کسی اپوزیشن پارٹی نے اختلاف درج کرایا ہے، مجھے نہیں معلوم۔ منگل کے روز وزارت خارجہ نے دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کیا۔ لیکن، سعودی عرب میں، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی۔ ٹرمپ کے بیان سے ہندوستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ جہاں تک پاکستان کی دہشت گردی کی تجربہ گاہ کا تعلق ہے تو یہ بات پاکستان کو بھی پتہ ہے، ہم دہشت گردی کی تجربہ گاہ اور عام شہریوں میں فرق سمجھتے ہیں۔

کرنل صوفیہ قریشی پر مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے تضحیک آمیز تبصرہ پر آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ مجھے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرنا پڑ رہا ہے، یہ اپنے آپ میں شرم کی بات ہے۔ سرحد پار دشمنوں سے ہم لڑیں گے جیتیں گے۔ لیکن ایسے لوگوں کا کیا کریں؟ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کو اس معاملے پر ایکشن لینا چاہیے۔ لیکن، ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ یہ تشویشناک بات ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read