مہاراشٹر حکومت نے 1994 بیچ کے سینئر آئی پی ایس افسر دیوین بھارتی کو ممبئی پولیس کمشنر بنایا گیا ہے۔
Mumbai Police Commissioner: ممبئی پولیس کو نیا کمشنر مل گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے 1994 بیچ کے سینئر آئی پی ایس افسر دیوین بھارتی کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے بدھ کے روز ایک حکم جاری کرکے دیوین بھارتی کو ممبئی کا نیا پولیس کمشنر بنائے جانے کی جانکاری دی ہے۔ وہ وویک فنسالکر کی جگہ لیں گے، جو تقریباً 35 سالوں کی سروس کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔
مہاراشٹر کے وزیرداخلہ نے دیوین بھارتی کی تقرری کی تصدیق کردی ہے اور وہ آج شام کو باضابطہ طورپراپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ وویک فنسالکرآج مقررہ عمرکی بنیاد پرریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کے سیکشن 22 کی دفعات کے مطابق، دیون بھارتی، جواس وقت اسپیشل کمشنرآف پولیس کے عہدے پرفائزہیں، کوکمشنرآف پولیس، ممبئی مقرر کیا گیا ہے۔
Deven Bharti to be the new Police Commissioner of Mumbai. He will take charge after the retirement of Vivek Phansalkar, who is retiring today.
(file pic) pic.twitter.com/ba25t1LdA4
— ANI (@ANI) April 30, 2025
26/11 جیسے اہم کیسزکی تحقیقات کرچکے ہیں دیوین بھارتی
دیون بھارتی کا نام ملک کی سلامتی سے متعلق کئی بڑے مسائل سے جڑا رہا ہے۔ وہ 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کی تحقیقاتی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ یہی نہیں، دیوین بھارتی کووزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کا بہت قریبی سمجھا جاتا ہے۔ اس سے پہلے وہ ممبئی کے اسپیشل کمشنرکے طورپرخدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ امن وامان برقراررکھنے کے ماہرسمجھے جاتے ہیں۔
پہلے بھی نبھا چکے ہیں کئی اہم رول
سال 2014 سے 2019 کے درمیان جب دیویندر فڑنویس مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ تھے، تب دیوین بھارتی کو ممبئی کے سب سے مضبوط اور مؤثرآئی پی ایس افسران میں شمارکیا جاتا تھا۔ اس دوران وہ جوائنٹ کمشنر(لا اینڈ آرڈر) کے عہدے پرتعینات تھے اورشہرکےلاء اینڈ آرڈرکی ذمہ داری ان کے کندھوں پرتھی۔ حالانکہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کی مدت کارمیں انہیں اہم ذمہ داری نہیں مل سکی تھی۔ انہیں مہاراشٹراسٹیٹ سیکورٹی کارپوریشن میں جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹرکے عہدے پربھیجا گیا تھا، جوکم اہمیت والی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔

لمبے وقت سے کر رہے تھے بہترپوسٹنگ کا انتظار
سال 2022 کے دسمبرمیں جب راج وردھن کوٹریفک ڈپارٹمنٹ میں جوائنٹ سکریٹری بنایا گیا، تب دیوین بھارتی کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تب سے وہ ایک بہترعہدے کا انتظار کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایس سربراہ ونیت اگروال، تھانے کے کمشنربپن کمار سنگھ اوراے سی بی ایڈیشنل ڈی جی پربھات کماربھی اہم عہدوں کے انتظارمیں تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


