Bharat Express DD Free Dish

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر  میں چھائی گھنے کہرے کی چادر، حدد نگاہ انتہائی کم،پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

دھند اور سردی کے درمیان محکمۂ موسمیات نے کچھ راحت کی خبر بھی دی ہے۔ شمال مغربی بھارت میں آئندہ ایک ہفتے تک شدید سرد لہر کا امکان نہیں ہے، جس سے لوگوں کو سخت سردی سے جزوی راحت مل سکتی ہے۔

دہلی اور اس سے ملحقہ این سی آر علاقوں میں آج صبح سے ہی شدید دھند اور گھنے کوہرے کا راج ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کئی مقامات پر چند میٹر آگے تک دیکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ دہلی اور نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ریکارڈ کی گئی، جس کا براہ راست اثر ٹریفک نظام پر پڑا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار سست ہو گئی اور مسافروں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہے۔ محکمہ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ دارالحکومت اور این سی آر میں گھنا کہرا چھا سکتا ہے، جو آج صبح پوری طرح دیکھنے کو ملا۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں رینگتی ہوئی چلتی نظر آئیں اور ڈرائیوروں کو غیر معمولی احتیاط برتنی پڑی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چار سے پانچ دن تک شمال مغربی بھارت کی کئی ریاستوں میں کہرے کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ان ریاستوں میں ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور بہار شامل ہیں۔ دہلی-این سی آر کے علاوہ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بھی صبح اوررات کے اوقات میں گھنے کہرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔مختلف ریاستوں میں کوہرے کے اثرات مختلف مدت تک رہ سکتے ہیں۔ موسمیات کے مطابق 22 جنوری تک پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں کوہرا برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ اتر پردیش میں 20 جنوری تک گھنے کہرے کی صورتحال رہ سکتی ہے۔ جموں ڈویژن اور اتراکھنڈ میں بھی کل تک کوہرا چھایا رہنے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ 23 جنوری تک ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، 21 جنوری تک بہار اور آج آسام و میگھالیہ میں بھی صبح اور رات کے وقت کہرے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

دھند اور سردی کے درمیان محکمۂ موسمیات نے کچھ راحت کی خبر بھی دی ہے۔ شمال مغربی بھارت میں آئندہ ایک ہفتے تک شدید سرد لہر کا امکان نہیں ہے، جس سے لوگوں کو سخت سردی سے جزوی راحت مل سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے بعض حصوں میں آج سرد لہر کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں کی بات کی جائے تو جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں 22 جنوری تک بعض مقامات پر بارش یا برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں اتراکھنڈ میں آج ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read