Bharat Express DD Free Dish

Delhi Weather Today: دہلی این سی آر میں میں ٹوٹا سردی کا ریکارڈ، کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری تک گرا، محکمۂ موسمیات کا یلو الرٹ جاری

اتوار کی صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حدِ نگاہ کم ہو کر صرف 50 میٹر تک رہ گئی تھی، جس سے فضائی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ بعد میں حالات میں معمولی بہتری آئی اور حدِ نگاہ 100 میٹر تک پہنچ سکی،

دہلی این سی آر میں سردی نے اس موسم کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 10 اور 11 جنوری کی درمیانی رات دارالحکومت میں کم سے کم درجہ  حرارت گر کر 3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو اس سیزن کا اب تک کا سب سے کم درجۂ حرارت ہے۔ شدید سردی، گھنے کہرے اور سرد لہر کی صورتحال کے پیش نظر بھارت کے محکمۂ موسمیات نے 11 اور 12 جنوری کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس غیر معمولی سردی کے باعث دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی رات سے ہی سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا۔ شام ہوتے ہی کئی علاقوں میں کہر چھا گیا، جب کہ صبح کے وقت گھنا کہر برقرار رہا۔ سرد لہر کے ساتھ درجہ حرارت میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے۔ گزشتہ چار دنوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت میں تقریباً چار ڈگری کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث موسم کو “انتہائی سرد دن” کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

اتوار کی صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حدِ نگاہ کم ہو کر صرف 50 میٹر تک رہ گئی تھی، جس سے فضائی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ بعد میں حالات میں معمولی بہتری آئی اور حدِ نگاہ 100 میٹر تک پہنچ سکی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  سردی اور کہرے کا اثر دن بھر محسوس کیا گیا۔محکمہ موسمیات  نے خبردار کیا ہے کہ 11 اور 12 جنوری کو دہلی این سی آر میں یلو الرٹ نافذ رہے گا اور یہ دونوں دن عوام کے لیے خاصے دشوار ثابت ہو سکتے ہیں۔ کم سے کم درجۂ حرارت 3 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے جبکہ پورے دن سردی، کہرا اور شیت لہر کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔ خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

البتہ موسم کے حوالے سے کچھ راحت کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق 13 جنوری سے درجۂ حرارت میں بتدریج ایک سے دو ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اندازہ ہے کہ 16 جنوری تک زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20 ڈگری اور کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا، جس سے شدید سردی سے کچھ حد تک نجات ملنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read