Bharat Express DD Free Dish

Home Minister Amit Shah high level Meeting: دہلی دھماکہ کرانے والوں کا ہوگا حساب! وزیرداخلہ امت شاہ نے خفیہ افسران کے ساتھ کی میٹنگ

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کا گجرات متعینہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ کو احمدآباد فوڈ فیسٹیول اوراحمد آباد انٹرنیشنل بک فیسٹیول 2025 کا افتتاح کرنا تھا۔ امت شاہ کو احمد آباد فوڈ فیسٹیول اور احمدآباد انٹرنیشنل بک فیسٹیول 2025 کا افتتاح کرنا تھا، لیکن اب وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار دھماکہ کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کی صبح ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ یہ میٹنگ ان کی رہائش گاہ پرہوئی، جس میں خفیہ ایجنسیوں اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران شامل تھے۔ میٹنگ میں دہشت گردانہ حملے کی جانچ کی رفتار اور پورے ملک میں سیکورٹی سسٹم کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں این آئی اے کے ڈی جی، ڈائریکٹرآئی بی، داخلہ سکریٹری، دہلی پولیس کمشنر موجود رہے۔ اس دوران قومی اور دیگر اہم شہروں کے موجودہ حالات کی تفصیل پیش کی گئی۔ امت شاہ نے افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے اور حساس مقامات پر نگرانی بڑھانے کے احکامات دیئے۔

امت شاہ کا گجرات دورہ منسوخ

وزیرداخلہ امت شاہ کا جمعرات کا مقررہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ بی جے پی عہدیداران نے بتایا کہ امت شاہ کو احمد آباد فوڈ فیسٹیول اور احمدآباد انٹرنیشنل بک فیسٹیول 2025 کا افتتاح کرنا تھا، لیکن اب وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ دہلی میں ہوئے دھماکے کے بعد سیکورٹی کے سنگین صورتحال کے پیش نظردہلی میں ہی موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جڑسکتے ہیں وزیرداخلہ

بی جے پی لیڈر اور گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے ترجمان بمل جوشی نے بتایا کہ امت شاہ کو مہسانا کی دودھ ساگر ڈیری میں افتتاحی تقریب میں بھی مدعو کیا گیا تھا۔ بمل جوشی نے کہا کہ وزیرداخلہ کا احمد آباد اور مہسانا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے، لیکن امکان ہے کہ وہ ان پروگراموں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شامل ہوں۔

لال قلعہ دھماکہ کے بعد سیکورٹی میں اضافہ

پیر کی شام لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک کار میں ہوئے دھماکہ میں کم ازکم 13 افراد کی موت ہوگئی ہے اور کئی زخمی ہیں۔ زخمیوں کا دہلی کے ایل این جے پی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد وزیرداخلہ امت شاہ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی ایجنسیوں کو جانچ تیز کرنے کے احکامات دیئے۔ منگل کو بھی امت شاہ نے دو بار سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔ وزیراعظم نریندر مودی بھی بھوٹان سے واپسی کے فوراً بعد دہلی کے ایل این جے پی اسپتال پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اس حادثہ کے ملزمین کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read