دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد دھوپ بھی نکل گئی۔
نئی دہلی: دہلی-این سی آرمیں موسم کا مزاج اچانک ہی بدل جا رہا ہے۔ جمعہ کے روزدن بھرزبردست گرمی پڑتی رہی، لیکن شام پانچ بجے اچانک آسمان میں کالے بادل چھاگئے اوربارش شروع ہوگئی۔ چاروں طرف اندھیرا چھاگیا۔ سرد ہوائیں چلنے لگیں۔ درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی، لیکن ٹھیک 30 منٹ بعد ہی پھرسے دھوپ نکل گئی اوربارش بھی بند ہوگئی۔
وہیں، محکمہ موسمیات نے پہلے ہی دہلی-این سی آر میں جمعہ کے روزگرج کے ساتھ بارش کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔ اس سے متعلق یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، جمعہ کے روزدہلی کی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس اورکم زکم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ بارش کی وجہ سے رات کی درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، ہفتہ کے روزبھی دہلی میں بارش کا اندازہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ایک یا دوڈگری سیلسیس کی گراوٹ کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 41 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ آسمان میں کالے بادلوں کا ڈیرا رہے گا۔
#WATCH | Delhi | Sudden change in weather causes strong winds and heavy rains in several parts of the National Capital, providing relief from the excessive heat.
(Visuals from Saket) pic.twitter.com/ft9jP0A1yi
— ANI (@ANI) May 16, 2025
درجہ حرارت میں ہردن آئے گی گراوٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے پانچ دنوں تک درجہ حرارت میں ایک یا دوڈگری سیلسیس کی گراوٹ دیکھنے کومل سکتی ہے۔ 18 مئی کو بارش کا تواندازہ نہیں ہے، لیکن سطح پر چلنے والی تیز ہواؤں سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ 18 مئی کو دہلی کی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس اورکم ازکم درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ 19 مئی اور20 مئی کوبھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک ڈگری سیلسیس گراوٹ دیکھنے کومل سکتی ہے۔
#WATCH | Delhi | Sudden change in weather causes duststorm in the national capital, but also providing relief from the soaring temperature.
(Visuals from Kartavya Path) pic.twitter.com/gpGpS6Y05U
— ANI (@ANI) May 16, 2025
ان علاقوں میں چھائے بادل، لیکن نہیں ہوئی بارش
ایک طرف مغربی دہلی کے کچھ علاقوں میں بھاری بارش ہوئی تو وہیں این سی آرکے کئی علاقے ایسے رہے، جہاں ایک بوند بھی نہیں گری۔ نوئیڈا کے اوکھلا برڈ سنچری، بوٹینیکل گارڈن، سیکٹر-37، سیکٹر-18 اور سیکٹر-52 میں بادل چھائے رہے، لیکن ان علاقوں میں بارش نہیں ہوئی۔ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے حکام کے مطابق، دہلی کا ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) جمعہ کی صبح 9 بجے 297 ریکارڈ کیا گیا، جو ہوا کے خراب معیارکی نشاندہی کرتا ہے۔ سی پی سی بی کے مطابق، صفرسے 50 کے درمیان اے کیوآئی کوبہتر، 51 سے 100 کے درمیان تسلی بخش، 101 سے 200 کے درمیان اعتدال پسند، 201 سے 300 کے درمیان خراب، 301 سے 400 کے درمیان انتہائی خراب اور401 سے 500 کے درمیان شدید خراب سمجھا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



