Bharat Express DD Free Dish

Delhi Bomb Threats: دہلی کے دو اسکولوں اور تین عدالتوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بڑھائی گئی سیکورٹی

حکام نے بتایا کہ یہ اسکول پرشانت وہار اور دوارکہ میں واقع ہیں اور بم کی دھمکی والی کالز صبح تقریباً 9 بجے موصول ہوئیں۔ ہم نے دونوں اسکولوں کی گہرائی سے جانچ کی اور کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔ دھمکی بھرا ای میل ایک افواہ قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے قومی دارالحکومت کی تمام ضلعی عدالتوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور احتیاط کے طور پر افسران کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے دو اسکولوں اور تین عدالتوں کو منگل کے روز بم سے اُڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئے، جس کے بعد فوری طور پر اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔ پولیس افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔

ساکیت ، پٹیالہ اور روہنی کورٹ کو ملی دھم

اطلاعات کے مطابق، دوارکہ میں واقع ایک سی آر پی ایف اسکول اور پرشانت وہار میں موجود ایک اور اسکول (جس کے قریب گزشتہ سال دھماکہ ہوا تھا) کو دھمکی بھرے ای میل موصول ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ساکیت کورٹ، پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور روہنی کورٹ کو بھی دھمکیاں ملی ہیں۔

آئندہ دو گھنٹوں تک عدالتی کارروائی معطل

ساکیت بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری انل بسویا نے کہا کہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر آئندہ دو گھنٹوں تک عدالتی کارروائی معطل رہے گی۔ لنچ کے بعد کام دوبارہ شروع ہوگا۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ پرسکون رہیں، تعاون کریں اور بھیڑ سے گریز کریں۔

تلاشی میں مشکوک چیز نہیں ہوئی برآمد

اطلاع ملتے ہی پولیس افسران، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچے اور طلبہ و عملے کو عمارتوں سے باہر نکالا۔ موقع پر موجود پولیس نے بتایا کہ اب تک کی تلاشی میں کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔ حکام تمام مقامات اور ای میل کے ماخذ کی جانچ کر رہے ہیں۔

افواہ قرار دیا گیا ہے دھمکی بھرا ای میل

حکام نے بتایا کہ یہ اسکول پرشانت وہار اور دوارکہ میں واقع ہیں اور بم کی دھمکی والی کالز صبح تقریباً 9 بجے موصول ہوئیں۔ ہم نے دونوں اسکولوں کی گہرائی سے جانچ کی اور کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔ دھمکی بھرا ای میل ایک افواہ قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے قومی دارالحکومت کی تمام ضلعی عدالتوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور احتیاط کے طور پر افسران کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں نامعلوم شخص کا BMRCL کو ای میل، ایک میٹرو اسٹیشن اُڑانے کی دھمکی؛ کہا- مجھے دہشت گرد بنا دیا

قابل ذکر ہے کہ دھمکیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ ای میل واقعے کے کچھ دن بعد سامنے آیا ہے، جب شہر کے کئی اسکولوں کو ایسے پیغامات ملے تھے، جس کے بعد پولیس نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی تھی۔ یہ دھمکیاں دہلی دھماکے کے چند ہی دن بعد آئی ہیں، جس میں ایک ہنڈائی آئی 20 کار میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read