Delhi Bomb Threats: دہلی کے دو اسکولوں اور تین عدالتوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بڑھائی گئی سیکورٹی
حکام نے بتایا کہ یہ اسکول پرشانت وہار اور دوارکہ میں واقع ہیں اور بم کی دھمکی والی کالز صبح تقریباً 9 بجے موصول ہوئیں۔ ہم نے دونوں اسکولوں کی گہرائی سے جانچ کی اور کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔ دھمکی بھرا ای میل ایک افواہ قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے قومی دارالحکومت کی تمام ضلعی عدالتوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور احتیاط کے طور پر افسران کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
پانچ سال کی بچی سے آبروریزی کے قصوروارکو عدالت نے سنائی عمرقید کی سزا، ساڑھے 10 لاکھ روپئے کا جرمانہ
عدالت نے ملزم کو پاکسو کی دفعہ 6 (سنگین جنسی زیادتی) کے تحت مجرم قراردیا تھا۔ عدالت نے 28 سالہ شخص کواغوا، شدید چوٹ اورعصمت دری کا بھی مجرم قراردیا ہے۔
DY Chandrachud: سی جے آئی چندر چوڑ نے ککڑڈوما میں تین نئی عدالتوں کا سنگ بنیاد رکھا
سی جے آئی نے مزید کہا کہ اس سال دہلی کا موسم ریکارڈ پر سب سے زیادہ گرم رہا۔ ہم نے ایک دن میں دو بار گرمی کی لہروں کا تجربہ کیا۔ جس کے بعد ریکارڈ توڑ بارش ہوئی۔ ہمارے بنیادی ڈھانچے کو اس حقیقت کی عکاسی کرنی چاہیے جس میں ہم رہتے ہیں۔
Rohini Court’s verdict in murder case of 2010: دہلی کے 2010 کے مشہور ‘خوفناک قتل’ کیس میں روہنی کورٹ کا بڑا فیصلہ، دو افراد کو سنائی عمر قید کی سزا
مجرم کلدیپ اور مونیکا کو قتل کرکے اپنے سماج میں پیغام دینا چاہتے تھے کہ کوئی دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی کوشش نہ کرے۔ اس کے بعد 20 جون 2010 کو اس نے اس واردات کو انجام دیا۔





