دہلی اسمبلی میں ایل جی کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے جم کر ہنگامہ اور نعرے بازی شروع ہوگئی ،اسپیکر ویجندر گپتا نے اپوزیشن کی رہنما اور سابق سی ایم آتشی مارلینا سمیت تمام عآپ ممران کو سمجھانے اور خاموش بیٹھنے کی ہدایت کی لیکن وہ مسلسل احتجاج کرتے رہے ،اس کو دیکھتے ہوئے اسپیکر نے آتشی اور گوپال رائے سمیت عام آدمی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو ایک دن کیلئے کاروائی سے برخاست کردیا اور ان تمام کو مارشل کے ذریعے باہر نکلوایا ۔
#WATCH | Delhi: AAP MLA Gopal Rai also suspended from the legislative assembly by Speaker Vijender Gupta.
Source: Vidhan Sabha pic.twitter.com/qfzBQDLmu9
— ANI (@ANI) February 25, 2025
واضح رہے کہ ابھی چند ماہ قبل جب عام آدمی پارٹی حکومت میں تھی تب ویجندر گپتا سمیت تینوں بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو اکثر عام آدمی پارٹی کی حکومت اسمبلی سے باہر نکلوا دیتی تھی ،انہیں برخاست کردیتی تھی اور کبھی کبھی مارشل انہیں ٹانگ کر لے جایا کرتے تھے ،اور اب تصویر بدل گئی ہے۔ مارشل وہی ہیں اور حکم دینے والا بی جے پی کا اسپیکر ہے جو کل تک انہیں مارشل کے ہاتھوں خود کاروائی سے باہر نکالے جاتے تھے اور اب عام آدمی پارٹی کے ممبران باہر نکالے جارہے ہیں۔
#WATCH | Delhi: After being suspended from the Legislative Assembly for the whole day, AAP MLA Sanjeev Jha says, “The portrait of Dr BR Ambedkar was replaced with PM Modi in the CM office yesterday. When we asked the speaker if PM Modi is bigger than Dr BR Ambedkar, he suspended… pic.twitter.com/Y3ebNa5C7L
— ANI (@ANI) February 25, 2025
ایوان سے باہر آنے کے بعد اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہاکہ بی جے پی نے امبیڈکر کی تصویر کی جگہ مودی کی تصویر لگا دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر، ودھان سبھا، کارکنوں کے دفاتر میں ہر جگہ تصویر بدل دی گئی ہے۔ آپ متکبر ہو گئے ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ نریندر مودی امبیڈکر کی جگہ لیں گے؟ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اسمبلی کی کارروائی سے نکالے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی ایوان کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں اور جئے بھیم کے نعرے لگا رہے ہیں۔ یہ ہنگامہ اس دعوے پر چل رہا ہے کہ بی آر امبیڈکر کی تصویر ہٹا کر پی ایم مودی کی تصویر لگا دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



