Bharat Express

Rahul Gandhi Defamation Case:راہل گاندھی سے متعلق ہتک عزت کیس کی جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت، امت شاہ پر دیا تھا متنازع بیان

راہل گاندھی نے امت شاہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف ایک قاتل ہی بی جے پی کا صدر بن سکتا ہے۔ اس معاملے میں شکایت کا مقدمہ درج کیا گیا اور ہتک عزت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے متعلق ہتک عزت کیس میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔ ایل سی آر آنے کے بعد اس معاملے کی تفصیل سے سماعت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ راہل گاندھی نے امت شاہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف ایک قاتل ہی بی جے پی کا صدر بن سکتا ہے۔ اس معاملے میں شکایت کا مقدمہ درج کیا گیا اور ہتک عزت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل دھیرج کمار نے کہا کہ لوگوں کی نظریں اس کیس کی سماعت پر لگی ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔