Bharat Express DD Free Dish

Congress to protest for Delhi slum dwellers: دہلی کی جھگی جھونپڑیوں کے رہائشیوں کے حقوق کے لیے سڑک پر اترے گی کانگریس، ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کیا اعلان

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’کانگریس کارکنوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بی جے پی کی جھگی مخالف پالیسیوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہے۔‘‘

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ’’سنگٹھن سرجن ابھیان‘‘ کے تحت دارالحکومت کے 258 بلاک کانگریس کمیٹیوں نے جھگی جھونپڑی بستیوں میں ماہانہ میٹنگوں کا انعقاد کیا۔ ان اجلاسوں میں جھگی بستیوں کے رہائشیوں نے اپنی تکالیف کانگریس لیڈران کے سامنے رکھیں اور کہا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ دیویندر یادو نے بتایا کہ ان میٹنگوں کا مقصد جھگی بستیوں کے باشندوں کو بےگھر ہونے سے بچانا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’کانگریس نے مرکز اور دہلی دونوں میں اقتدار کے دوران ہمیشہ جھگی جھونپڑیوں کو اجڑنے سے روکا ہے۔ اگر کسی وجہ سے انھیں منتقل کرنا پڑا تو پہلے ان کے لیے متبادل یا مستقل رہائش کا انتظام کیا گیا۔ راہل گاندھی جی کے جھگی باشندوں سے کیے گئے وعدے کو سچ کرنے کے لیے دہلی کانگریس کل سے سڑکوں پر اترے گی۔‘‘ اجلاس میں کانگریس کے ضلع و بلاک صدور، سابق ایم ایل ایز، کونسلرز، امیدواران، سیلز و ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار، خواتین ونگ، یوتھ کانگریس اور بڑی تعداد میں مقامی رہائشی شریک ہوئے۔

عام آدمی پارٹی نے سیاسی فائدے کے لیے نہیں الاٹ کیے راجیو رتن آواس یوجنا کے تحت بنے فلیٹس: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’کانگریس کارکنوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بی جے پی کی جھگی مخالف پالیسیوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ایک طرف کہتی ہیں کہ ایک بھی جھگی نہیں اجڑے گی اور دوسری طرف کہتی ہیں کہ ریلوے لائن کے پاس کی جھگیاں بچ نہیں سکتیں۔ دہلی حکومت کو اپنی نیت صاف کرنی چاہیے۔‘‘

دریں اثنا کانگریس نے گزشتہ عام آدمی پارٹی پر نشانہ سادھا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی نے راجیو رتن آواس یوجنا کے تحت 2014 میں بنے فلیٹس کو 11 سالوں تک سیاسی فائدے کے لیے روکے رکھا۔ دیویندر یادو نے  مطالبہ کیا کہ ’’یہ فلیٹس فوراً مرمت کروا کر بغیر کسی سیاسی مفاد کے غریبوں کو الاٹ کیے جائیں۔‘‘ انھوں نے کانگریس کارکنان سے اپیل کی کہ وہ 4 اگست کو جھگیوں کے انہدام، خراب نظم و نسق، خواتین سے جھوٹے وعدے اور آبی نکاسی جیسے مسائل پر ہونے والے دہلی اسمبلی گھیراؤ میں صبح 11 بجے چندگی رام اکھاڑہ، ٹراما سینٹر پر پہنچیں۔

ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو خون کے عطیہ اور آنکھ اور طبی کیمپوں میں ہوئے شامل

دریں اثنا دیویندر یادو نے آج مختلف مقامات پر عوام کی بے لوث خدمت کے لیے لگائے گئے آنکھوں، طبی اور خون کے عطیہ کیمپوں میں حصہ لیا۔ انھوں نے بدلی اسمبلی میں آنکھ اور میڈیکل چیک اپ کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے روہنی میں لکشمی تارو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کرنے والے کیمپ میں پہنچ کر خون عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور سماجی خدمت کے لیے تقریب کا انعقاد کرنے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بے لوث خدمت ہمارا فرض ہے اور جو لوگ اسپتال جاکر خود علاج کرانے سے قاصر ہیں ان کی خدمت کرنا ایک قابل ستائش کام ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read