Bharat Express DD Free Dish

Asha Film Premiere Mumbai: ممبئی میں 18 دسمبر کو مراٹھی فلم آشا کا شاندار پریمیئر، سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی شرکت بنائے گی تقریب کو خاص

پریمیئر کے اعلان کے بعد فلمی صنعت اور سماجی تنظیموں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ منتظمین کا ماننا ہے کہ یہ فلم نہ صرف معاشرے میں صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرے گی،

ممبئی میں 18 دسمبر کو مراٹھی فلم ’آشا‘ کا شاندار اور باوقار پریمیئر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ فلم آشا کارکنان کی جدوجہد، ان کی بے مثال خدمات اورمحفوظ زچگی سمیت صحت کے نظام میں ان کے اہم کردار کو واضح کرتی ہے۔ فلم ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو اپنے گھروں سے نکل کر معاشرے کی بھلائی اور خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔

پروڈیوسردیوتا پاٹیل کا بیان

فلم کی پروڈیوسر دیوتا پاٹل نے بتایا کہ اس خصوصی موقع پر بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹران چیف اُپیندر رائے کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، صحافت میں اُپیندر رائے کی غیر جانب دار سوچ اور سماجی مسائل کو نمایاں کرنے کی مسلسل کوشش انہیں اس پروگرام کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔

دیوتا پاٹل نے مزید کہا کہ سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی موجودگی نہ صرف اس تقریب کے وقار میں اضافہ کرے گی، بلکہ یہ آشا کارکنان اور سماج کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام بھی ثابت ہوگی۔ فلم ’آشا‘ کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ صحت کے شعبے میں آشا ورکرز کس قدر اہم کردار ادا کرتی ہیں اور کیسے وہ معاشرے کو محفوظ اور مضبوط بنانے میں دن رات مصروف ہیں۔

فلمی دنیا اور سماجی حلقوں میں جوش

پریمیئر کے اعلان کے بعد فلمی صنعت اور سماجی تنظیموں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ منتظمین کا ماننا ہے کہ یہ فلم نہ صرف معاشرے میں صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرے گی، بلکہ آشا کارکنان کی خدمات کو مناسب مقام دلانے کی سمت ایک اہم قدم بھی ثابت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read