Bharat Express

Cloud 9 Society: کلاؤڈ 9 بلڈر کی بدمعاشی، تین دنوں سے سوسائٹی میں نہیں آرہا ہے پانی، عوام کا برا حال

ہرانسان کے لئے پانی بے حد ضروری ہے۔ اس کو ہرضرورت کے لئے پانی کی درکار ہوتی ہے۔ پریشان لوگوں کو پڑوس کی سوسائٹی یا دوسرے مقامات پر رہنے والے اپنے قریبی لوگوں کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔

Cloud 9 Society: غازی آباد کے ویشالی سیکٹر-1 میں موجود کلاؤڈ-9 سوسائٹی میں گزشتہ تین دنوں سے پینے کا پانی نہیں آرہا ہے۔ وہاں رہنے والے ہزاروں لوگ پریشان ہیں، لیکن بدمعاش بلڈرسننے کو تیارنہیں ہیں۔ سوسائٹی کے لوگوں سے مینٹیننس کے نام پر لاکھوں روپئے وصول کیا جاتا ہے، لیکن سہولت کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے۔ نہانے کے ساتھ ضروری کاموں کے لئے بھی نہیں ہے۔

پریشان لوگوں کو پڑوس کی سوسائٹی یا دوسرے مقامات پررہنے والے اپنے رشتہ داروں یا دوستوں کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔ یہاں رہنے والے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ بلڈرنے منمانے طریقے سے پانی کی سپلائی بند کردی ہے۔ لوگ جب مینٹیننس آفس پہنچے تو ملازم کچھ بھی جواب دینے کو تیار نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔