نئی دہلی: راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے منگل کے روز پی ایم نریندر مودی اور مرکزی وزیر و بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا سے ملاقات کی، جس میں ریاست کی ترقی، عوامی بہبود کی اسکیموں اور صحت کے شعبے کی جدید اصلاحات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پی ایم آفس کی جانب سے وزیراعلیٰ کی پی ایم مودی سے ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ نئی دہلی میں ’’دنیا کے سب سے مقبول رہنما‘‘ اور ’’قوم کو اول ترجیح دینے والے قائد‘‘ پی ایم نریندر مودی سے ملاقات ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں راجستھان کی ڈبل انجن سرکار نے عوامی فلاح اور شفاف حکمرانی کے دو کامیاب سال مکمل کیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نےسی ایم مودی سے راجستھان کے مجوزہ دورے کی
درخواست بھی کی۔
आज नई दिल्ली में विश्व के सबसे लोकप्रिय नेता, राष्ट्रप्रथम के संकल्प के प्रतीक, यशस्वी प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी से भेंट कर उनका मार्गदर्शन प्राप्त किया।
माननीय प्रधानमंत्री जी के नेतृत्व में राजस्थान में भाजपा की डबल इंजन सरकार ने जनकल्याण और सुशासन के दो सफल वर्ष… pic.twitter.com/LaHjqWuA6x
— Bhajanlal Sharma (@BhajanlalBjp) December 2, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست سی ایم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گی اور ’’ وکست بھارت‘‘ کے خواب کی تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ اسی دوران وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے صحت کے میدان میں جاری جدید اصلاحات، طبی خدمات کی مضبوطی، اور مختلف عوامی بہبود اسکیموں کی پیش رفت پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
आज नई दिल्ली में भारतीय जनता पार्टी के राष्ट्रीय अध्यक्ष तथा केंद्रीय स्वास्थ्य एवं परिवार कल्याण मंत्री एवं रसायन व उर्वरक मंत्री माननीय श्री जगत प्रकाश नड्डा जी से मिलकर जन्मदिवस की हार्दिक शुभकामनाएं दीं।
भेंट के दौरान राज्य सरकार द्वारा स्वास्थ्य क्षेत्र में किए जा रहे… pic.twitter.com/YwoUX8q3tP
— Bhajanlal Sharma (@BhajanlalBjp) December 2, 2025
بھجن لال شرما نے بتایا کہ راجستھان کے عوام تک اعلیٰ اور معیاری صحت کی سہولیات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید طبی انفراسٹرکچر، بہترین اسپتال خدمات اور دور دراز علاقوں میں بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے ریاست عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج، چیف ترجمان اور اتراکھنڈ سے رکن پارلیمنٹ انل بلونی کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انل بلونی کا سادہ مزاج، عوامی خدمت کا جذبہ اور جماعت کے لیے غیرمتزلزل وابستگی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے پراتھنا کی کہ بھگوان انہیں صحت مند اور طویل زندگی عطا کرے اور وہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




