چھتیس گڑھ کے دیہات کی خواتین، جو پہلے صرف گھر کی چار دیواری تک محدود تھیں، اب اپنی مہارت اور محنت سے خودمختار بنتی جا رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی لکھپتی دیدی اسکیم نے ان خواتین کی زندگی بدلنے کی سمت میں اہم قدم اٹھایا ہے۔ خاص طور پر، سرگوجا کی خواتین اب اپنے مصنوعات کو نہ صرف مقامی بازار میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان دلا رہی ہیں۔ سرگوجا ضلع کے دیہات کی خواتین اب کاروبار کر رہی ہیں اور مقامی مصنوعات کو بہتر برانڈنگ اور پیکجنگ کے ذریعے بازار میں پیش کر رہی ہیں۔ ان خواتین کا خواب اب صرف اپنے خاندان کی کفالت تک محدود نہیں رہا۔ وہ بڑی بڑی کمپنیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے اپنی محنت اور مہارت کو اس حد تک نکھار رہی ہیں کہ ان کی مصنوعات اب عالمی بازار میں بھی فروخت کے قابل ہو گئی ہیں۔سرگوجا ضلع انتظامیہ نے ان خواتین کے لیے ایک خاص اقدام اٹھایا ہے۔ اب تک جو خواتین اپنے مصنوعات بیچنے کے لیے بازار میں کوئی مستقل جگہ نہیں پا رہی تھیں، انہیں ایک بڑا موقع ملا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے خواتین کی مصنوعات کو آشا بیہان بازار کے نام سے ایک خاص آؤٹ لیٹ میں رکھا ہے۔ یہ بازار اب شہر کی دکانوں اور ای کامرس ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہے، جس سے ان مصنوعات کی رسائی مزید بڑھ گئی ہے۔
چھتیس کلا برانڈ سے جُڑی نئی پہچان
یہاں فروخت ہونے والی تمام مصنوعات کی برانڈنگ چھتیس کلا نام سے کی گئی ہے۔ اب صرف سرگوجا یا چھتیس گڑھ کی مصنوعات ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کے دیہات کی خواتین بھی اپنے مصنوعات دوسرے اضلاع اور شہروں میں فروخت کر سکیں گی۔ یہ ایک نئی شروعات ہے، جو خواتین کے لیے ان کی مصنوعات کو ایک پہچان دے رہی ہے۔
جدوجہد سے کامیابی کی مثال
اس تبدیلی کی ایک مثال کشون نگر گاؤں کی رہائشی آشا دیوی ہیں۔ آشا کہتی ہیں کہ پہلے ان کے پاس مصنوعات بنانے کی مہارت تو تھی لیکن اسے بیچنے کے لیے کوئی مستقل جگہ نہیں تھی۔ نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن اور لکھپتی دیدی اسکیم کے تحت انہیں پانچ لاکھ روپے کا قرض ملا۔ انہوں نے کہا،“اس قرض نے ہماری زندگی بدل دی۔ ہم نے ‘آشا بیہان’ کے نام سے اپنی دکان کھولی۔ آج ہمارے پاس مورنگا پاؤڈر، کچی گھانی کا خالص سرسوں کا تیل، خوشبودار جیرا پھول چاول اور تیخور کا آٹا جیسے کئی خالص مصنوعات ہیں، جو مکمل طور پر گاؤں کی دیہاتی خواتین نے تیار کی ہیں۔”
چھتیس کلا کیوں خاص ہے؟
سرگوجا ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونے اگروال کا کہنا ہے کہ دیہات کی خواتین پہلے بھی کئی مصنوعات بناتی تھیں، لیکن مارکیٹ میں فروخت ہونے والے فینسی پراڈکٹس کے سامنے ان کی پیکجنگ ماند پڑ جاتی تھی۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ نے چھتیسکلا نام سے ایک مکمل پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ اب ان مصنوعات کی معیار کے ساتھ ساتھ پیکجنگ بھی شاندار ہے، جس سے یہ بازار میں کسی بھی بڑے برانڈ کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


