وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو توتی کورن میں ₹4,900 کروڑ سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ایئر انفراسٹرکچر کے شعبے میں انھوں نے ₹450 کروڑ کی لاگت سے تیار کردہ توتیکورن ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا، جو سالانہ 20 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا اور GRIHA-4 ماحولیاتی درجہ بندی کا حامل ہے۔
Congratulations to my sisters and brothers of Thoothukudi for a new airport terminal building. This will boost the local economy and also encourage tourism. pic.twitter.com/BiXZ99HHeQ
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2025
ان منصوبوں کا کیا افتتاح
وہیں سڑک کے شعبے میں دو اہم منصوبے قوم کے نام کیے گئے۔ پہلا NH-36 کے 50 کلومیٹر سیٹھیاتھوپے-چولاپورم سیکشن کی فور لیننگ، جس میں بائی پاسز، پل اور فلائی اوور شامل ہیں اور دوسرا ₹200 کروڑ کی لاگت سے تیار NH-138 توتیکورن پورٹ روڈ کی 6 لیننگ، جو بندرگاہی نقل و حمل کو آسان بنائے گا۔ اس کے علاوہ پورٹ سیکٹر میں وزیر اعظم نے ₹285 کروڑ کی لاگت سے بنے نارتھ کارگو برتھ-III کا افتتاح کیا، جو 6.96 ایم ایم ٹی پی اے کارگو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب کہ ریلوے کے شعبے میں مدورائی-بوڈینائکنور لائن کی برقی کاری، ناگرکوئل-کنییا کماری، ارال وائی موزھی-ناگرکوئل جنکشن اور ترو نیل ویلی-میلاپلایم سیکشنز کی ڈبلنگ شامل ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نے ₹550 کروڑ کے بین الریاستی بجلی ترسیل منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جو کُڈنکولم نیوکلیئر پلانٹ سے بجلی فراہم کرے گا۔
It’s a delight to be among the great people of Tamil Nadu, and that too in Thoothukudi, which has nurtured very inspiring personalities and also has a vibrant culture. pic.twitter.com/H1W0dxV2T8
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2025
پی ایم مودی نے عوام سے کیا خطاب
اس دوران پی ایم مودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچہ (انفراسٹرکچر) اور توانائی نہایت اہم ہیں اور گزشتہ 11 برسوں میں مرکزی حکومت نے تمل ناڈو کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہ کہ ’’انفراسٹرکچر اور توانائی ریاست کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان گیارہ برسوں میں ہماری توجہ اسی پر رہی ہے، جو تمل ناڈو کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ آج کے منصوبے توتیکورن اور تمل ناڈو کو کنیکٹیویٹی، صاف توانائی اور نئے مواقع کا مرکز بنائیں گے۔‘‘
The NDA government at the Centre is committed to working round the clock for Tamil Nadu’s growth. Our track record speaks for itself. pic.twitter.com/r0xeoU6vWZ
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2025
اپنے خطاب میں انھوں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (Free Trade Agreement) پر دستخط کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دنیا کا اعتماد بھارت پر بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ خوداعتمادی ہمیں ایک ترقی یافتہ بھارت اور ترقی یافتہ تمل ناڈو کی جانب لے جا رہی ہے۔ آج توتیکورن میں ترقی کا نیا باب لکھا جا رہا ہے۔‘‘
The recently signed trade agreement with UK will boost economic growth.
In the context of Tamil Nadu, the youngsters, MSMEs, StartUps and several other sectors will benefit. pic.twitter.com/GrPl3vqeTG
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2025
اس موقع پر وزیر اعظم نے تمل عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ریاست کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ اس دوران وزیر اعظم نے مہاکوی سبرمنیہ بھارتیار کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کا گہرا تعلق نہ صرف توتیکورن سے تھا بلکہ ان کی پارلیمانی نشست کاشی سے بھی تھا۔ انھوں نے کہا ’’کاشی-تمل سنگم جیسے اقدامات کے ذریعے ہم اپنی مشترکہ ثقافت کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


