Bharat Express DD Free Dish

Canadian PM called PM Modi: کینیڈین وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کو کیا فون، G7 سربراہی اجلاس میں کیا مدعو

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس ماہ کے آخر میں کناناسکس میں ہونے والی G7 چوٹی کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس ماہ کے آخر میں کناناسکس میں ہونے والی G7 چوٹی کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس دعوت پر مارک کارنی کا شکریہ بھی ادا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم نے جمعہ (6 جون) کو ہندوستانی وزیر اعظم کو دعوت دینے کے لیے وزیر اعظم مودی کو فون کیا۔

وزیر اعظم مودی نے ادا کیا مارک کارنی کا شکریہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’وزیراعظم مارک جے کارنی کا فون آنے پر خوشی ہوئی۔ انھیں کینیڈا کے حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور اس ماہ کے آخر میں کناناسکس میں G7 سربراہی اجلاس میں مجھے مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ گہرے رشتوں سے جڑی متحرک جمہوریتوں کے طور پر، ہندوستان اور کینیڈا باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی رہنمائی میں نئے جوش کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سربراہی اجلاس میں ہماری ملاقات کا انتظار ہے‘‘۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کی ہلاکت پر کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور حکومت میں ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ تاہم حال ہی میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے بات کی، جسے نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ دو طرفہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کے جانب پہلے قدم کے طور پر دیکھا گیا۔ جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند کے ساتھ ’’ہندوستان-کینیڈا تعلقات کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا اور ان کے کامیاب دور کے لیے نیک خواہشات پیش کیں‘‘۔

جی 7 سربراہی اجلاس

کینیڈا کے وزیر اعظم 15-17 جون کو البرٹا میں کناناسکس کے ریزورٹ میں اس سال کے G7 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے ہیں۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کناناسکس اس چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس سے پہلے اس نے 2002 میں G7 وفود کی میزبانی کی تھی۔ G7 دنیا کی سب سے ترقی یافتہ معیشتوں پر مشتمل ایک گروپ ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read