وزیراعظم نریندر مودی کی ’’ہندوستانی سامان خریدیں اور فروخت کریں‘‘ کی اپیل کے جواب میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (CAIT) نے 10 اگست سے ایک ملک گیر مہم ’’ہندوستانی سامان – ہماری شان‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد دیسی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ یہ فیصلہ نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ قومی تاجروں کی کانفرنس میں کیا گیا، جس میں ملک کی 26 ریاستوں سے 150 سے زائد سرکردہ تجارتی رہنماؤں نے شرکت کی۔
سی اے آئی ٹی کے سیکریٹری جنرل اور رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ تمام شریک تاجروں نے وزیراعظم کی اپیل کو ہندوستان کی شناخت کی علامت قرار دیا۔ پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ اگر ہم غیر ملکی کمپنیوں کے اجارہ دارانہ رویے سے خود کو الگ کر کے دیسی مصنوعات کو فروغ دیں، تو نہ صرف گھریلو تجارت کو تقویت ملے گی بلکہ معیشت اور روزگار بھی مستحکم ہوں گے۔
پورے میں 48000 سے زیادہ تنظمیں اس مہم میں لیں گی حصہ
سی اے آئی ٹی کے قومی صدر بی سی بھارتیہ نے کہا کہ یہ مہم ملک بھر کی 48,000 سے زائد تجارتی تنظیموں کے ذریعے چلائی جائے گی۔ ریاستی اور ضلعی سطح پر کانفرنسیں، ریلیاں، پوسٹرز، سوشل میڈیا اور عوامی ملاقاتوں کے ذریعے شعور اجاگر کیا جائے گا۔ اسکولوں، کالجوں، این جی اوز اور عام شہریوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔
سی اے آئی ٹی نے تمام تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر ’’یہاں صرف ہندوستانی سامان فروخت ہوتا ہے‘‘ کے بینرز نمایاں طور پر لگائیں اور صارفین کو سودیشی مصنوعات اپنانے کی ترغیب دیں۔ تنظیم کا ماننا ہے کہ یہ مہم نہ صرف ہندوستان کی اقتصادی خودداری کو مضبوط کرے گی بلکہ ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب بھی ایک مضبوط قدم کے طور پر ابھرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


