Bharat Express

UP By Elections 2024: یوپی اسمبلی ضمنی الیکشن سے متعلق بی ایس پی کا بڑا اعلان، ہٹائے گئے یہ انچارج

اترپردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پرضمنی الیکشن کے لئے بی ایس پی نے کمرکس لی ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے حلقہ کے انچارج کو ہٹاکر نئی ٹیم میدان میں اتاردی ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی (فائل فوٹو)

UP By Elections 2024: بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پہلی بار ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اور اس سے متعلق پوری منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ بی ایس پی میں کچھ ردوبدل بھی کئے گئے ہیں، تاکہ جیت کویقینی بنایا جاسکے۔ بی ایس پی نے اپنے بڑے عہدیداران منقادعلی کومیرٹھ منڈل کے انچارج عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اورکچھ نئے کارکنان کوذمہ داری دی گئی۔ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ تبدیلی کرکے یوپی ضمنی الیکشن میں بی ایس پی پورے دم خم کے ساتھ میدان میں اترنے جارہی ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ منقاد علی کو کیوں ہٹایا گیا؟

بی ایس پی نے تبدیلی کرنے کا عمل شروع کیا ہے، سب سے پہلے سابق رکن پارلیمنٹ منقاد علی کو میرٹھ منڈل کے انچارج سے ہٹا دیا گیا ہے۔ منقاد علی کا شمارمایاوتی کے قریبی لیڈران میں ہوتا ہے۔ منقاد علی کو اب سابق رکن پارلیمنٹ گریش چندرجاٹو کے ساتھ بریلی منڈل، سہارنپور منڈل اورمرادآباد منڈل کی ذمہ داری دی گئی۔ اسمبلی ضمنی الیکشن سے پہلے سابق رکن پارلیمنٹ منقادعلی کو ہٹانا تنظیم میں بڑی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ موہت جاٹواورجگروپ یادوکومیرٹھ ضلع کا انچارج بنایا گیا ہے۔

پرشانت گوتم اور یوگیندرجاٹو کو دی گئی نئی ذمہ داری 

بی ایس پی ایک طرف تنظیم میں تبدیلی کررہی ہے۔ ساتھ ہی پارٹی سے معطل کئے گئے لوگوں کی بھی واپسی کی جارہی ہے۔ ان میں پرشانت گوتم کا بھی نام شامل ہے۔ پرشانت گوتم کی ابھی حال ہی میں گھرواپسی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوگیندرجاٹو اورپرشانت گوتم کومیرٹھ منڈل کے مختلف اضلاع کا انچارج بنایا گیا ہے۔ پارٹی کی لائن کے مطابق دونوں لیڈراپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ دونوں کی ہی میرٹھ منڈل میں پکڑمانی جاتی ہے۔

منیجمنٹ کے معاملے میں پرشانت گوتم بھی کم نہیں ہیں اورانہیں بڑا تجربہ بھی، جس کا پارٹی کوکئی بار بڑا فائدہ بھی مل چکا ہے۔ پرشانت گوتم اوریوگیندرجاٹوکے ساتھ موہت آنند اورموہت جاٹوکوبھی لگایا گیا ہے۔ موہت آنند کو کچھ دن پہلےسہارنپور، مرادآباد منڈل کا سیکٹر انچارج بنایا گیا تھا، لیکن اب اس ذمہ داری سے آزاد کردیا ہے۔

سیکٹرکے ساتھ منڈل میں بھی تبدیلی کرکے بی ایس پی نے دیا بڑا پیغام

یوپی اسمبلی ضمنی الیکشن میں بی ایس پی پوری طاقت سے میدان میں اترنے جا رہی ہے اور اب بڑی تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔ بی ایس پی نے سیکٹر کے ساتھ منڈلوں میں بھی ردوبدل کیا ہے۔ میرٹھ منڈل میں موہت آنند، پرشانت گوتم، ڈاکٹرکمل سنگھ اورمظفرنگر لوک سبھا س الیکشن لڑے دارا سنگھ پرجاپتی کو مشترکہ طورسے میرٹھ منڈل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی یوگیندرجاٹو، راجیندرکمار اور وجے سنگھ کومیرٹھ منڈل میں میرٹھ باغپت اور ہاپوڑ ضلع کے سبھی کاموں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پریم چند بھارتی، ونود پردھان اورمیگھانند جاٹوکوبلند شہر، غازی آباد اورگوتم بدھ نگرکی ذمہ داری دی گئی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read