بدلاپور انکاؤنٹر
بامبے ہائی کورٹ نے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے درمیان این سی پی لیڈربابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کی سیکورٹی کم کرنے پرمہاراشٹرحکومت سے جواب مانگا ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت 26 دسمبرکو وکیشن کورٹ میں ہوگی۔ بامبے ہائی کورٹ نے این سی پی کے سابق رکن اسمبلی ذیشان صدیقی اوران کی فیملی کی سیکورٹی واپس لینے کو چیلنج دینے والی عرضی پرسماعت کی۔ عدالت نے انڈرورلڈ سے مسلسل مل رہی دھمکیوں کے باوجود ذیشان صدیقی کی سیکورٹی کم کرنے کے مہاراشٹرحکومت کے فیصلے پرسوال اٹھائے۔ ذیشان صدیقی کی طرف سے وکیل پردیپ گھرات نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کواس سال اپریل اوراگست میں بھی باربارجان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
26 دسمبرکو ہوگی آئندہ سماعت
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

