Bharat Express DD Free Dish

Bomb threat emails trigger panic in courts: اتر پردیش کی 18 ضلعی عدالتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، لکھنؤ سیشن کورٹ میں ہائی الرٹ

دھمکی ملتے ہی عدالت کے احاطے کو سیل کر دیا گیا۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیموں نےعمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ عدالت میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے ہر فرد کی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ بیگز، سامان اورگاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔

نئی دہلی : اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کی 18 ضلعی عدالتوں کو پیر کی صبح بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ لکھنؤ سیشن کورٹ کمپلیکس کو نشانہ بنانے والی یہ دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ مکمل طور پرالرٹ ہو گیا اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے۔ لکھنؤ کے وزیر گنج تھانے کی پولیس، ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ عدالت کے اندر اور باہر ہر کونے کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ تاحال کسی مشتبہ شے یا شخص کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے، تاہم تفتیش اور چیکنگ کا عمل بدستور جاری ہے۔

دھمکی ملتے ہی عدالت کے احاطے کو سیل کر دیا گیا۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیموں نےعمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ عدالت میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے ہر فرد کی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ بیگز، سامان اورگاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر عدالت کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی جانچ میں کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی، قابل ذکربات یہ ہےکہ  معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ دھمکی آمیز ای میل کے ماخذ اور اس کی صداقت کا پتہ لگانے کے لیے سائبر سیل کو سرگرم کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے ای میل کے آئی پی ایڈریس اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ملزم تک پہنچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ہر ممکن زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی عدالت کے احاطے میں معمول کی چیکنگ کی گئی تھی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت کسی قسم کی دھمکی سامنے نہیں آئی تھی۔ دھمکی کے بعد عدالت کے احاطے اور اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ وکلا، عدالتی عملہ اور عام شہری محتاط ہو گئے ہیں، جب کہ کئی افراد نے احتیاطاً عدالت کا رخ کرنے سے گریز کیا۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالت آنے سے قبل سیکورٹی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشتبہ شے یا سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read