Bharat Express DD Free Dish

Shahnawaz Hussain’s birthday and wedding anniversary: سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کا یوم پیدائش اور شادی کی سالگرہ! بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے ان کی رہاش گاہ پر دی مبارکباد

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو بھارت ایکسپریس کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، اپیندر رائے نےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے یوم پیدائش اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سید شاہنواز حسین کی اہلیہ رینو حسین بھی موجود رہیں۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین ومنیجنگ ڈائریکٹر، اپیندررائے نے سابق مرکزی وزیراوربھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈرسید شاہنوازحسین کوان کی رہائش گاہ پرملاقات کر کے یوم پیدائش اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔اپیندررائے نے شاہنوازحسین کی طویل سیاسی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بی جے پی کے ایک مضبوط اور ذمہ دار چہرہ ہیں بلکہ ملکی سیاست میں ایک سلجھی ہوئی اور معتدل آواز کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہنواز حسین کی سیاسی جدوجہد اورعوامی خدمات نوجوان لیڈروں کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں۔ اس موقع پرسید شاہنوازحسین کی اہلیہ رینو حسین بھی موجود رہیں۔

سی ایم ڈی اپیندر رائے نے شادی کی سالگرہ پر ایسے دی مبارکباد

ملاقات کے دوران اپیندر رائے نے شاہنوازحسین کی کامیاب ازدواجی زندگی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے برس ان کے لیے مزید خوشیوں، کامیابیوں اور صحت مند زندگی کا پیغام لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی زندگی میں مضبوطی اور ہم آہنگی ایک لیڈر کی عوامی خدمات کو اوربھی مؤثر بناتی ہے، اور شاہنواز حسین کی زندگی اس کا ایک بہترین نمونہ ہے۔

سید شاہنواز حسین نے بھارت ایکسپریس کی ستائش کی

اس موقع پرسید شاہنوازحسین نے بھی بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندررائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی نیک خواہشات کومحبت اوراحترام کے ساتھ قبول کیا۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس کے تیزی سے ترقی کرتے قدموں اورصحافتی دنیا میں اس کی مضبوط ساکھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور بھارت ایکسپریس نے اپنی ذمہ داری کا ہمیشہ مثبت اندازمیں ثبوت دیا ہے۔ شاہنوازحسین نے کہا کہ اپیندررائے اوران کی ٹیم نے صحافت کوعوامی سوالات، زمینی سچائیوں اورمثبت تبدیلیوں کا آئینہ بنانے میں جوکردارادا کیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ ملاقات کے اختتام پردونوں شخصیات نے مستقبل میں بھی باہمی روابط اورخیالات کے تبادلے کوجاری رکھنے پراتفاق کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read