Bharat Express DD Free Dish

Manoj Tiwari joins Jagannath Rath Yatra: دہلی میں جگن ناتھ رتھ یاترا میں شریک ہوئے بی جے پی ایم پی منوج تیواری، کہا-بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے جگن ناتھ یاترا

منوج تیواری نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کے ساتھ رتھ کھینچنے میں بھی حصہ لیا۔ ہندو عقیدے کے مطابق رتھ کھینچنا نیک کام سمجھا جاتا ہے اور یہ پچھلے گناہوں کے کفارے کا ذریعہ بھی مانا جاتا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر اور ایم پی منوج تیواری نے اتوار کے روز دہلی میں منعقدہ جگن ناتھ رتھ یاترا میں شرکت کی۔ یہ روحانی یاترا دہلی کے حوض خاص کے جگن ناتھ مندر سے شروع ہوئی، جہاں ہزاروں عقیدت مندوں نے یاترا میں شامل ہو کر بھگوان جگن ناتھ کے درشن حاصل کیے۔

منوج تیواری نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کے ساتھ رتھ کھینچنے میں بھی حصہ لیا۔ ہندو عقیدے کے مطابق رتھ کھینچنا نیک کام سمجھا جاتا ہے اور یہ پچھلے گناہوں کے کفارے کا ذریعہ بھی مانا جاتا ہے۔ منوج تیواری نے کہا کہ ’’یہ میرے لیے فخر اور خوشی کا لمحہ ہے کہ میں اس عظیم روایت کا حصہ بنا۔‘‘

آپسی بھائے چارے کا پیغام دیتی ہے جگن ناتھ یاترا: منوج تیواری

منوج تیواری کی موجودگی سے یاترا میں جوش اور بھی بڑھ گیا اور شرکاء نے ’’جے جگن ناتھ‘‘ اور ’’ہرے کرشنا‘‘ کے نعروں سے ماحول کو مزید روحانی بنا دیا۔ مندر کے احاطے میں شنکھ دھونی، بھجن اور روایتی موسیقی کی گونج سنائی دی، جو اس عظیم تہوار کی مذہبی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

منوج تیواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ یاترا نہ صرف بھگوان کے درشن کا موقع ہے بلکہ ہمیں آپسی بھائی چارے اور عقیدت کا پیغام بھی دیتی ہے۔‘‘ دریں اثنا ملک بھر کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ کے بالاسور میں بھی دھوم دھام سے جگن ناتھ یاترا نکالی گئی، جس میںلاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بھی احمد آباد میں منگل آرتی میں شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read