Bharat Express DD Free Dish

Manoj Tiwari completes 105 km long Kanwar Yatra: بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے مکمل کی 105 کلومیٹر طویل کانوڑ یاترا، نشی کانت دوبے بھی ہوئے شریک

وہیں منوج تیواری نے اسے ایک کٹھن تپسیا بتایا اور لکھا کہ ’’سلطان گنج سے دیوگھر تک پیدل پانی لے جانا ایک بڑی تپسیا ہے۔‘‘

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اپنی 105 کلومیٹر طویل کانوڑ یاترا مکمل کی اور جھارکھنڈ کے دیوگھر میں بابا بیدیاناتھ کو پانی چڑھایا۔ منوج تیواری نے اپنی کانوڑ یاترا 31 جولائی کو شروع کی، جو 3 اگست کو مکمل ہوئی۔ ایم پی منوج تیواری نے بہار کے سلطان گنج سے کانوڑ اٹھایا۔ وہ 30 سال بعد کانوڑ یاترا پر نکلے تنے۔ انھوں نے سلطان گنج سے بابا بیدیاناتھ دھام تک 105 کلومیٹر کا سفر ننگے پاؤں کیا۔ ان کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد کانوڑ یاترا پر نکلی تھی۔ اس سفر میں جھارکھنڈ کے گوڈا سے ایم پی نشی کانت دوبے بھی ان کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئے اور جل ابھیشیک میں حصہ لیا۔

فیس بک پر کیا جذبات کا اظہار

بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے بھی اپنے خاندان کے ساتھ جل ابھیشیک میں شامل ہوئے۔ نشی کانت دوبے نے فیس بک پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایم پی منوج تیواری نے سلطان گنج سے دیوگھر تک 105 کلومیٹر طویل کانوڑ یاترا کی اور بابا بیدیا ناتھ کو پانی چڑھایا۔ میں اپنے خاندان کے ساتھ گوڈیاری ندی سے ان کے ساتھ دیوگھر مندر پہنچا۔‘‘

یہ ایک کٹھن تپسیا ہے: منوج تیواری

وہیں منوج تیواری نے اسے ایک کٹھن تپسیا بتایا اور لکھا کہ ’’سلطان گنج سے دیوگھر تک پیدل پانی لے جانا ایک بڑی تپسیا ہے۔‘‘ انھوں نے اپنا یہ سفر ’’ہر ہر مہادیو‘‘ کے نعرے کے ساتھ شروع کیا۔ اس سے قبل کانوڑ یاترا شروع کرنے سے پہلے انھوں نے سوشلل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کی اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ ’’میں نے ہر ہر مہادیو کے نعرے کے ساتھ آستھا، عقیدت اور روحانی سکون کے اس سفر پر نکلا ہوں۔ بھولے بابا دہلی سمیت بہارکا، ہمارا، آپ کا، تمام سناتنیوں اور شیو پر یقین رکھنے والوں کا بھلا کریں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔