Bharat Express

ماں تارا سنگھ کی پہلی برسی پر اولڈ ایج ہوم پہنچے ڈاکٹر راجیشور سنگھ، کہا- یہاں گزارے گئے وقت میری عوامی زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ

لکھنؤ کے سروجنی سے بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشورسنگھ نے تمام خواتین کو ساڑیاں اور مردوں کو زیر جامہ تقسیم کئے۔ اس کے بعد انہوں نے سبھی کے ساتھ ناشتہ بھی کیا۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے پبلک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے بزرگوں کی عزت افزائی کی۔

Lucknow: سروجنی نگرسے بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے اپنی ماں تارا سنگھ کی پہلی برسی پر اولڈ ایج ہوم میں بزرگ  افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ اتوارکو پبلک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ اولڈ ایج ہوم میں صبح سے ہی یہ خبر چل رہی تھی۔  ڈاکٹرراجیشورسنگھ کے آنے سے پہلے کی تیاریاں دیکھ کراولڈ ایج ہوم کے سبھی بزرگ پُرجوش تھے۔

جیسے ہی ڈاکٹرراجیشورسنگھ بزرگوں کے درمیان پہنچے، سب کے چہرے چمک اٹھے۔ ڈاکٹرراجیشور سنگھ نے انفرادی طور پر ہرایک بزرگ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت معلوم کی۔  بات چیت میں کسی نے سماعت کی کمی کے مسئلے کے بارے میں بتایا تو کسی نے ایم ایل اے کو آنکھوں کے مسئلے سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے کان کی مشین اورآنکھوں کا علاج کروانے سمیت تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ضروری وسائل فراہم کئے
بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے اولڈ ایج ہوم میں معمر افراد کو ضروری وسائل فراہم کئے۔ انپوں نے 5 کولر، 5 پیڈسٹل پنکھے، 5 واکر، پڑھنے کے لئے کتابیں دیں اورآن لائن اخبارات اور میگزین کا سبسکرپشن کرایا۔ انہوں نے بوڑھوں کی تفریح ​​کے لئے آشرم میں پروجیکٹراورساؤنڈ سسٹم، لائٹ ہینڈ پمپ، سولرلائٹ اور دیگرتمام بنیادی سہولتیں فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ساتھ ہی انہوں نے بزرگ افراد کو نمیشرنیا دھام اور متھرا کے درشن کے لئے لے جانے کا وعدہ کیا۔ ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے تمام خواتین کو ساڑیاں اورمردوں کو زیرجامہ پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سب کے ساتھ ناشتہ بھی کیا۔ اس موقع پر بزرگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، یہ دیکھ کر ڈاکٹر راجیشور سنگھ بھی جذباتی ہوگئے۔ بزرگوں کی سہولیات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈاکٹر راجیشورسنگھ نے انہیں جلد از جلد آیوشمان کارڈ اور اولڈ پنشن اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کی بات کی۔

بزرگ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے کہا کہ آج مدرڈے کے موقع پرآپ سب کے درمیان آکر بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔  اسی طرح میری والدہ مجھے پیاراورنوازشات دیتی تھیں جیسا کہ آپ نے مجھے دیا ہے۔ آپ سب کی ماؤں نے ایک قابل، تعلیم یافتہ اور بااختیار معاشرے کی تعمیرمیں بے مثال کردارادا کیا۔ ڈاکٹر راجیشورسنگھ نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں بزرگوں کا تعاون اہم ہے۔ آزادی کے بعد آپ نے اپنی محنت اورلگن سے ملک کومضبوط کیا، اسی کی وجہ سے آج ہندوستان ایک سپرپاورکے طورپرقائم ہے۔ اس کے لئے میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم آپ لوگوں کے لئے جو بھی کریں کم ہے۔

مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اس دوران ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ایک ‘فری ہیلتھ ڈینٹل کیمپ’ کا انعقاد کیا جس میں چیتنا ڈینٹل کی طرف سے بزرگوں کے دانتوں کا مفت معائنہ اورعلاج کیا گیا۔ اس دوران آشیانہ ڈینٹل اسپتال کے ڈاکٹرسنجیواوستھی بھی موجود تھے۔

Also Read