بی جے پی نے 6 اپریل کو اپنا 46واں یومِ تاسیس منایا۔ 1980 میں ممبئی سے شروع ہونے والا یہ سیاسی سفر آج دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پارٹی کے نظریے، جدوجہد اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بی جے پی کے لیے اقتدار مقصد نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے پارٹی کے اصول ’Nation First, Party Next, Self Last‘ کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہر کارکن اسی جذبے کے ساتھ دن رات ملک کی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے سرحدی سلامتی، داخلی استحکام، ترقی اور ثقافتی احیاء جیسے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ اس موقع پر امت شاہ نے شیاما پرساد مکھرجی اور دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہی عظیم رہنماؤں کی سوچ اور قربانیوں کی بنیاد پر بی جے پی ایک مضبوط نظریاتی جماعت کے طور پر ابھری۔ انہوں نے پارٹی کے ابتدائی دور کے کارکنان کو ’’ऋषि दधीचि‘‘ (رشی ددھیچی) کی قربانیوں سے تشبیہ دی، جنہوں نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کر دی۔
चाहे देश की सीमाओं को सुरक्षित करना हो, आंतरिक सुरक्षा को मजबूत बनाना हो, विकास के नए मानदंड स्थापित करना हो या भारतीय संस्कृति की ऐतिहासिकता और प्राण तत्व को पुन: जागृत करना हो – भाजपा ने अपने इन सभी संकल्पों को चरितार्थ करके दिखाया है।
भाजपा का मूल मंत्र हमेशा स्पष्ट रहा है –…
— Amit Shah (@AmitShah) April 6, 2026
کارکنان ہی پارٹی کی اصل طاقت
امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی اصل طاقت اس کے کروڑوں کارکنان ہیں، جنہوں نے پارٹی کو ’’صفر سے شکھر‘‘ تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کے پاس پارلیمنٹ میں صرف دو نشستیں تھیں، تب بھی کارکنان نے حوصلہ نہیں ہارا اور مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔ اپنے خطاب میں امت شاہ نے تین اہم شعبوں پر روشنی ڈالی:
سلامتی: دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانا
ترقی: ڈیجیٹل انڈیا اور معیشت کو عالمی سطح پر مستحکم بنانا
ثقافت: رام مندر اور دیگر منصوبوں کے ذریعے ثقافتی ورثے کا احیاء
آخر میں امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ’قوم کی تعمیرنو‘ کا ایک عزم ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ملک سرفہرست کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


