Bharat Express DD Free Dish

Tejashwi Yadav elected as legislative party leader: آر جے ڈی کی جائزہ میٹنگ میں تیجسوی یادو کو منتخب کیا گیا قانون ساز پارٹی کا لیڈر، شکست پر ہوا تبادلہ خیال

بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آر جے ڈی کو محض 25 نشستوں پر کامیابی ملی، کانگریس کو 6 نشستیں ملیں، سی پی آئی (مالے) لبریشن کو 2 نشستیں، جبکہ انڈین انکلوسیو پارٹی اور سی پی آئی ایم کو 1-1 نشست ملی۔ وکاس شیل انسان پارٹی کا مکمل صفایا ہو گیا۔

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات میں بھاری شکست کے بعد مہاگٹھ بندھن کے اہم اتحادی، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی پیر کے روز ایک جائزہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں انتخابی شکست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ اعتراف کیا گیا کہ پارٹی عوام تک اپنی بات مؤثر طریقے سے پہنچانے میں ناکام رہی۔ میٹنگ کے بعد آر جے ڈی لیڈر سنجیو کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں تیجسوی یادو کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا، جس کی تمام ایم ایل اے نے حمایت کی۔

بغیر گڑبڑی کے ایسا نتیجہ ممکن نہیں: سنجیو کمار

سنجیو کمار نے کہا کہ ایسا نتیجہ نہیں آنا چاہیے تھا۔ بغیر گڑبڑی کے ایسا نتیجہ ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی حکمتِ عملی بھی بنائی جا رہی ہے۔ میٹنگ میں دوبارہ تنظیم کو مضبوط کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ حیران کن ہے۔

انتخابی نتائج میں گڑبڑی ہوئی ہے: جگدانند سنگھ

ادھر آر جے ڈی کے سابق ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کہا کہ انتخابی نتائج میں گڑبڑی ہوئی ہے اور میٹنگ میں اس پر جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو تجارت نہیں بنایا جا سکتا۔ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ پارٹی کا اتنا برا حال ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تیجسوی یادو کو ایک بار پھر ایم ایل اے پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں تیجسوی یادو بھی موجود رہے۔

جائزہ میٹنگ میں کئی سینئر لیڈران نے کی شرکت

میٹنگ میں جیتے اور ہارے دونوں طرح کے امیدوار شامل ہوئے۔ اس میں آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد، سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور دیگر سینئر لیڈران بھی شریک تھے۔ بتا دیں کہ ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آر جے ڈی کو محض 25 نشستوں پر کامیابی ملی، کانگریس کو 6 نشستیں ملیں، سی پی آئی (مالے) لبریشن کو 2 نشستیں، جبکہ انڈین انکلوسیو پارٹی اور سی پی آئی ایم کو 1-1 نشست ملی۔ وکاس شیل انسان پارٹی کا مکمل صفایا ہو گیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read