Bharat Express

Bihar School Examination Board: بہار بورڈ کے 10ویں کلاس کے امتحان 15 فروری سے ،بورڈ امتحانات سے متعلق چند ہدایات

آپ کو کسی بھی قسم کے الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ امتحان کے ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بہار بورڈ کے 10ویں کلاس کے امتحان 15 فروری سے ،بورڈ امتحانات سے متعلق چند ہدایات

Bihar School Examination Board: بہاراسکول ایگزامینیشن بورڈ کل سے میٹرک کا امتحان شروع کرے گا۔ اس کے مدنظر بورڈ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ امتحان 23 فروری تک چلے گا۔ بہار میں میٹرک کا امتحان دو شفٹوں میں لیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بہار بورڈ کے 10ویں جماعت کے امتحان سے متعلق کچھ ٹپس، امتحان کے دوران طلباء کو کیا کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی بورڈ نے امتحان کے لیے کیا تیاریاں کی ہیں؟
کب کون سے پیپر ہونگے اور کس زبان میں ہونگے
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال بہاربورڈ کے 10ویں کلاس کے امتحان 15 فروری سے ہوں گے۔ پہلا پرچہ مادری زبان کا ہوگا۔ جب کہ ریاضی کا پرچہ 16 فروری کو ہوگا۔ بہار بورڈ نے دسویں جماعت کے امتحان کے لیے 38 اضلاع میں مراکز قائم کیے ہیں۔ اس بار امتحان کل 1,585 مراکز پر لیا جائے گا۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 9:30 بجے سے 12:45 بجے تک لیا جائے گا۔ جبکہ دوسری شفٹ میں امتحان دوپہر 1:45 سے شام 5 بجے تک لیا جائے گا۔


کتنے گھنٹے چلے گا امتحان
بہاربورڈ کا امتحان کل تین گھنٹے 15 منٹ کا ہوگا۔ پہلے 15 منٹ طلباء کو سوالیہ پرچہ کا جائزہ لینے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ بورڈ نے طلباء کو وقت پر سنٹر پہنچنے کا مشورہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس امتحان میں 16 لاکھ 94 ہزار سے زائد طلباء نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان میں تقریباً 8 لاکھ 22 ہزار لڑکے اور 8 لاکھ 72 ہزار لڑکیاں شامل ہیں۔ اگر کسی کو امتحان کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو تو وہ 0612-2232257 اور 0612-2232227 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے طلباء آفیشل سائٹ کی مدد لے سکتے ہیں۔

بورڈ امتحانات سے متعلق چند ہدایات
طلبہ کو امتحان کے ہال میں داخل ہونے کے لیے اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔
آپ کو کسی بھی قسم کے الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ امتحان کے ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
طلباء جوتے اور موزے نہیں پہن سکیں گے۔
سنٹر چلانے والوں کو صفائی کے حوالے سے سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
امتحان کے مراکز کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔
دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات امتحان کے مرکز کے 200 میٹر کے اندر نافذ رہیں گے۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس