Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election 2025: بہار بی جے پی ان ایم ایل اے کو نہیں دے گی ٹکٹ، امیدواروں کے نام پر لگ گئی مہر

بی جے پی اور نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) 101 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی، جب کہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) ایل جے پی آر کو 29 سیٹیں دی گئی ہیں۔

بہاراسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پارٹی کے بیشتر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل الیکشن کمیٹی کے مزید اجلاس نہیں ہوں گے۔ میٹنگ کے دوران، یہ فیصلہ کیا گیا کہ عوامی ناراضگی کا سامنا کرنے والے موجودہ ایم ایل اے کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، اور اس بار کئی نوجوان چہروں کو موقع دیا جا سکتا ہے۔

جیتن رام مانجھی سیٹوں کی تقسیم سے مطمئن

بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست پیر 13 اکتوبر کو جاری ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی اے اتحاد متحد ہے اور تمام اتحادی سیٹوں کی تقسیم سے مطمئن ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جیتن رام مانجھی معاہدے سے مطمئن ہیں۔ ان کے بیٹے کو بہار حکومت میں ایک اہم قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ مانجھی مرکز میں وزیر ہیں۔

این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم اس طرح ہوئی

ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ میں این ڈی اے کی انتخابی مہم کی حکمت عملی، تعلقات عامہ کے منصوبوں اور وزیر اعظم مودی کی بہار میں آنے والی ریلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بہار کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان نے اتوار کو سوشل میڈیا پر این ڈی اے کی سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا۔ معاہدے کے تحت، بی جے پی اور نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) 101 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی، جب کہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) ایل جے پی آر کو 29 سیٹیں دی گئی ہیں۔ جیتن رام مانجھی کا ہندوستانی عوام مورچہ (HAM) اور اوپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک مورچہ (RLM) چھ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

اسی طرح اپنی پچھلی انتخابی شکست کے باوجود، اپیندر کشواہا راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور این ڈی اے سے سیاسی حمایت حاصل کرتے رہتے ہیں۔ اس کے برعکس اعظیم اتحاد اندرونی کشمکش سے دوچار ہے، جو اب کھل کر سامنے آچکا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندرمودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، سدھا یادو، ونود تاوڑے، بی ایس یدیورپا، دنیش جیسوال، لکشمن، نتیا نند رائے، سی آر پاٹل، دھرمیندر پردھان اور اقبال سنگھ لالپورہ نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read