Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election and Nitish Kumar: بہار اسمبلی انتخابات میں اعلیٰ ذات کے ووٹروں کو قائل کرنے کیلئے نتیش کمار نے بنایا نیا پلان،غلام رسول بلیاوی کو دی بڑی ذمہ داری

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ روز نتیش حکومت نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کی تھی اور غلام رسول بلیاوی کو اس کا چیئرمین بنایا تھا۔ غلام رسول جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق راجیہ سبھا ایم پی ہیں۔ بلیاوی وقف قانون کو لے کر اپنی ہی حکومت کی مسلسل مخالفت کر رہے تھے۔

بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ ذاتوں کی فلاح وبہبود کے لیے ریاست میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسے اپر کاسٹ کمیشن کا نام دیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر مہاچندر پرساد سنگھ کو اس کمیشن کا چیئرمین بنایا گیا ہے، جب کہ نائب صدر جنتا دل یونائیٹڈ کے چیف ترجمان راجیو رنجن کو اس کمیشن کا نائب چیئرمین بنایا گیا ہے۔ اس کمیشن کی مدت 3 سال ہوگی۔یاد رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر تک ہونے والے ہیں۔غور طلب ہے کہ بہار میں پہلے بھی اونچی ذات کا کمیشن ہوا کرتا تھا۔ نتیش کمار نے اسے دوبارہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ روز نتیش حکومت نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کی تھی اور غلام رسول بلیاوی کو اس کا چیئرمین بنایا تھا۔ غلام رسول جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق راجیہ سبھا ایم پی ہیں۔ بلیاوی وقف قانون کو لے کر اپنی ہی حکومت کی مسلسل مخالفت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ  مرکزی حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہار میں ذات پات کی مردم شماری ہو چکی ہے۔ اب ریاستی حکومت نے اعلیٰ ذاتوں کی ترقی کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے۔ اس لیے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کمیشن ذات پات کی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر اعلیٰ ذاتوں کے لیے کیا قدم اٹھاتی ہے۔البتہ ماہرین کا ماننا ہے کہ سی ایم نتیش کمار نے یہ فیصلہ اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔