بھوٹان اور اڈانی گروپ نے 5,000 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے مشترکہ ترقی کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں، جو خطے کی توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنانے اور بھوٹان کے قابل تجدید توانائی کے وژن کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ یہ معاہدہ تھمپھو میں Druk Green Power Corporation (DGPC) کے منیجنگ ڈائریکٹر داشو چیوانگ رنزن اور اڈانی گرین ہائیڈرو لمیٹڈ کے سی او او نریش تیلگو نے وزیراعظم داشو شیرنگ توبگے اور وزیر توانائی لیونپو گیم شیرنگ کی موجودگی میں طے کیا۔
یہ شراکت داری بھوٹان کے ہائیڈرو پاور پوٹینشل کو بروئے کار لانے اور بھارت کو قابل اعتماد سبز توانائی برآمد کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس MoU میں 570/900 میگاواٹ کے وانگچھو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت دیگر ہائیڈرو اور پمپڈ سٹوریج منصوبوں کی ترقی شامل ہے، جن کی تفصیلی رپورٹس تیار کی جائیں گی اور مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔ وانگچھو پراجیکٹ میں DGPC کا 51فیصد اور اڈانی کا 49فیصدشیئر ہوگا۔
اڈانی گروپ، جو بھارت کا معروف انفراسٹرکچر اور قابل تجدید توانائی کا ادارہ ہے، منصوبوں کی ترقی، فنانسنگ، اور بھارتی توانائی مارکیٹ تک رسائی میں اپنی مہارت فراہم کرے گا۔ نریش تیلگو نے کہاکہ یہ شراکت داری پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سرحد پار تعاون کی ایک طاقتور مثال ہے۔یہ منصوبہ بھوٹان کے 2040 تک 20,000 میگاواٹ اضافی توانائی پیدا کرنے کے روڈ میپ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔DGPC، بھوٹان کا اہم ہائیڈرو پاور ادارہ، ملکی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ داشو چیوانگ رنزن نے کہاکہ اڈانی کے ساتھ یہ شراکت داری بھارت کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی اور بھوٹان کے ہائیڈرو وسائل کو بروئے کار لانے میں مدد دے گی۔یہ معاہدہ بھوٹان اور بھارت کی حکومتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
اس مفاہمت نامے کے تحت اڈانی بھارتی توانائی مارکیٹوں میں قابل اعتماد بجلی کی فراہمی اور انضمام کو یقینی بنائے گا، جو بھوٹان کی علاقائی توانائی تجارت میں اہم کردار کو تقویت دے گا۔ یہ اقدام بھوٹان کے قابل تجدید توانائی روڈ میپ کے ساتھ مل کر شمسی اور جیو تھرمل توانائی کی طرف تنوع کو بھی فروغ دیتا ہے۔ایک اور سنگ میل کے طور پر، DGPC اور اڈانی نے وانگچھو پراجیکٹ کے شیئر ہولڈرز ایگریمنٹ پر بھی ابتدائی دستخط کیے، جو بھوٹان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر کو آگے بڑھانے کی مشترکہ کوششوں میں نمایاں پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ شراکت داری خطے میں صاف توانائی کی ترقی اور اقتصادی انضمام کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

