آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار (27 جولائی 2025) کو کہا کہ ہندوستان کو طاقتور اور اقتصادی طور پر مضبوط بننے پر توجہ دینی چاہیے۔ کوچی میں ایک قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نہ صرف نظریات بلکہ طاقت کا بھی احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب ماضی کی سونے کی چڑیا نہیں رہا بلکہ اب اسے شیر بننا ہوگا۔
#WATCH | Kochi, Kerala: RSS Chief Mohan Bhagwat, says, “…Viksit Bharat, Vishwa Guru Bharat, will not be the cause of war even now, will never exploit. We have gone from Mexico to Siberia, we walked on foot, and we went in small boats. We did not invade anyone’s territory and… pic.twitter.com/DzbLfeFkyw
— ANI (@ANI) July 27, 2025
بولتے اور لکھتے ہوئے بھارت کوبھارت رہنے دیں
آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا، “ہندوستانی تعلیم دوسروں کے لیے قربانی اور جینا سکھاتی ہے۔ تعلیم ایسی ہونی چاہیے جو انسان کو کہیں بھی اپنے طور پر زندہ رہنے میں مدد دے۔ خود غرضی کو فروغ دینے والی چیز کو حقیقی تعلیم نہیں کہا جا سکتا۔ بھارت ایک مناسب نام ہے اور اس کا ترجمہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں بولتے اور لکھتے ہوئےبھارت کو بھارت ہی رکھنا چاہیے۔سنگھ کے سربراہ نے کہاکہ اگر آپ اپنی شناخت کھو دیتے ہیں، تو آپ کی باقی خوبیوں کی کوئی قدر نہیں رہے گی۔ آپ کو دنیا میں عزت اور تحفظ نہیں ملے گا۔ یہ ایک سادہ اصول ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی ملک کی شناخت کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ اس کا احترام کیا جائے۔
#WATCH | Kochi, Kerala: RSS Chief Mohan Bhagwat, says, “…Bharat is a proper noun. It should not be translated. ‘India that is Bharat’ is true. But Bharat is Bharat, and that is why, while writing and speaking, we should keep Bharat as Bharat… Bharat must remain Bharat. The… pic.twitter.com/J2J3upetSG
— ANI (@ANI) July 27, 2025
آر ایس ایس سربراہ نے تعلیم کے مقصد کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ذریعے لوگوں کو آزادانہ طور پر زندگی گزارنے اور معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل بنایا جانا چاہیے۔ تعلیم صرف اسکولنگ تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس میں گھر اور معاشرے کا ماحول بھی شامل ہے۔آر ایس ایس سربراہ نے سماج پر زور دیا کہ وہ اس بات پر غور کرے کہ ذمہ دار اور خود اعتماد آنے والی نسلوں کی پرورش کے لیے کس قسم کے ماحول کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی فلسفے پر مبنی تعلیمی نظام سماجی اصلاحات اور قومی ترقی کی رفتار طے کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




